حفاظتی ٹیکوں کے قومی پروگرام کا نیا پی سی ون وزیراعظم کو ارسال
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) حفاظتی ٹیکوں کے قومی پروگرام کا نیا پی سی ون وزیراعظم کو ارسال کر دیا گیا ہے اور ٹیکوں کے تین سالہ توسیع پروگرام کے لیے 20ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق خسر ے سمیت آٹھ بیماریوں کی ویکسین کے لیے 12ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ویکسین کی کولڈ سٹوریج مینجمنٹ اور دیگر اخراجا ت کی مد میں آٹھ ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔