سر،پاﺅں اور جسم پر مکئی کا آٹالگانے کا وہ حیران کن فائدہ جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے
لندن(نیوزڈیسک)آپنے مکئی کا آٹا کھانے میں تو ضرور استعمال کیا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر اسے جسم پر لگایا جائے تو بہت ہی حیران کن نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
*اگر آپ کے بال یا سر کی جلد آئلی ہے تو سر پر مکئی کا آٹا لگانے سے یہ چکنائی کم ہونے لگے گی۔کارن فلو رکو کوکوا کے ساتھ ملا کر سر کے بالوں کی جڑوں میں لگانے کے بعد کنگھا کریں،اس طرح سر میں موجود چکنائی ختم ہوجائے گی۔
نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب
*اگر آپ کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے تو اپنی بغلوں میں تھوڑا سا کارن فلور لگا لیں کہ اس طرح نہ صرف پسینہ کم آئے گا بلکہ آپ کے جسم سے ناگوار بدبو بھی نہیں آئے گی۔
*اگر جسم کے کچھ حصوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے ریشز ہوجائیں تو مکئی کا آٹا لگانے سے یہ ٹھیک ہوجائیں گے۔
*اگر جوتے پہننے سے آپ کو پاﺅں کی انفیکشن ہوجاتی ہے یاپاﺅں سے بُو آتی ہے تو جرابیں پہننے سے قبل تھوڑا سا کارن فلور پاﺅں پر چھڑک لیں۔اس سے پاﺅں میں بدبو نہیں آئے گی اور انفیکشن بھی نہیں ہوگی۔
*اگر آپ کو گرمیوں میں بہت زیادہ پسینہ آتا ہے اور کمراور جسم پر پسینے کی وجہ سے خارش ہونے لگتی ہے تو پاﺅڈر لگانے کی بجائے کارن فلور کا استعمال کریں۔اس سے آپ کو پسینہ نہیں آئے گا اور خارش بھی نہیں ہوگی۔
کیا پانی پینے سے بھی موت واقع ہو سکتی ہے؟ اس عورت کا کیا عبرتناک انجام ہوا؟ پڑھیں اور سبق حاصل کریں