قدرتی حسن حاصل کرنے کیلئے انتہائی آسان اور مفید نسخے
لندن(نیوزڈیسک)سب ہی کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا چہرہ خوبصورت اور دلکش لگے۔آئیے آپ کو چہرے کو خوبصورت رکھنے کے قدرتی طریقے بتاتے ہیں۔
دلکش رنگ کے لئے
انگوروں کو کاٹ کر انہیں اپنے چہرے پر ملیں۔اس پھل میں شامل ایسڈ میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ چہرے کی چکنائی کو صاف کرکے آپ کے رنگ کو صاف اور دلکش بناتا ہے۔
ادرک کے ذریعے ان گنت خطرناک بیماریوں کا علاج ممکن،انتہائی مفید نسخے
فیس ماسک
تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ اگر آپ سن سکرین سے پہلے موسچرائزر میں بلیک ٹی ملاکر چہرے پر لگائیں تو یہ آپ کو سورج کی تیز روشنی سے محفوظ رکھتے ہوئے آپ کے چہرے کی جلد کو تازہ رکھے گی۔
آنکھوں کے گرد حلقے
آپ کو چاہیے کہ کھیرے کو باریک گول کاٹ کر اپنی آنکھوں کے گرد رکھیں کہ اس طرح نہ صرف آپ کی آنکھوں کی تھکاوٹ اتر جائے گی بلکہ اس کے گرد حلقے بھی دور ہوجائیں گے۔
پانی کا انتخاب
اکثر لوگ منہ دھوتے ہوئے ٹھنڈے پانی کا مشورہ دیتے ہیں ج کہ کچھ کہتے ہیں کہ پانی تھوڑا سا گرم ہو لیکن آپ کو چاہیے کہ منہ دھوتے ہوئے ایسے پانی کا استعمال کریں جو نہ تو بہت زیادہ ٹھنڈا ہو اور نہ ہی بہت گرم یعنی پانی نیم گرم ہو۔
دہی کا استعمال
آپ کو چاہیے کہ دہی یا دودھ سے چہرے کو صاف کریں کہ یہ آپ کے چہرے پر قدرتی نکھار لائے گا۔