صبح سویرے دار چینی کا ایک چمچ کھائیے، صرف 45 منٹ میں جسم میں کیا تبدیلی آئے گی؟ جان کر آپ کبھی یہ کام کرنا نہ بھولیں گے
برمنگھم(نیوز ڈیسک)دار چینی کا استعمال کھانوں کے ذائقے کو دوبالا کرنے کے لئے تو ہوتا ہی ہے لیکن اگر آپ اسے ایک مخصوص طریقے سے صبح سویرے استعمال کر لیں تو یہ صحت کے لئے بھی ایسی فائدہ مند ہے کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
ویب سائٹ ’نیچرل ہوم ریمڈیز گارڈن‘ کے مطابق دار چینی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جس کے ہر 100 گرام میں تقریباً 54.3 گرام فائبر ہوتا ہے۔ اس میں آئرن اور کیلشیم بھی پایا جاتا ہے۔ صبح سویرے پسی ہوئی دار چینی کا بس ایک چمچ استعمال کر لیں تو ہاضمے سے لے کر شوگر اور دل کی بیماریوں تک کئی طرح کے مسائل سے تحفظ مل سکتا ہے۔
بھنڈی کو پانی میں بھگو کر رکھیں اور پھر۔۔۔ اس سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جان کر آپ اپنے آپ کو آزمانے سے روک نہ پائیں گے
آپ دار چینی کا ایک چمچ چائے یا کافی میں ملا کر استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر چاہیں تو اسے دودھ یا اپنی پسند کے کسی بھی اور مشروب میں ڈال سکتے ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ اس سے ناصرف آپ کی چائے، کافی یا مشروب کا ذائقہ بہت اعلیٰ ہوجائے گا بلکہ صحت کے لئے حیرت انگیز فوائد بھی ملیں گے۔
دن کا آغاز دارچینی کے اس قدرتی نسخے سے کرنے سے آپ کا جسم انسولین کو بہتر ردعمل دینا شروع کردیتا ہے اور اس کے نتیجے میں بلڈ شوگر کا لیول متوازن ہوجاتا ہے۔ یہ ہاضمے کے لئے بھی ایک بہترین نسخہ ہے، خصوصاً آنتوں کی صفائی اور انہضام کے عمل کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
کینسر جیسے موذی مرض کے خلیات کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے بھی دارچینی مفید چیز ہے۔ یہ ’اینٹی کوگلونٹ ایفیکٹ‘ پیدا کرکے یہ دوران خون کو بھی بہتر بناتی ہے۔ جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لئے بھی صبح کے وقت دار چینی مشروب کا استعمال مفید پایا گیا ہے جبکہ یادداشت کو بہتر کرنے اور الزائمرز و پارکنسن جیسی دماغی بیماریوں سے بچنے کے لئے بھی یہ کارگر نسخہ ہے۔
سردیوں میں اس نسخے کا استعمال خاص طور پر بہت مفید ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ زکام اور گلے کی خرابی جیسی بیماریوں کے خلاف مزاحمت پیدا کرتا ہے اور جسم کو گرم و توانا رکھتا ہے۔ اس بات کا ضرور خیال رکھنا چاہیے کہ اس نسخے کا استعمال حاملہ یا دودھ پلانے وا لی خواتین اور چھ سال سے کم عمر بچوں کو نہیں کرنا چاہیے۔