’خواتین میں بانجھ پن کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کی والدہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے بانجھ پن کی وہ وجہ بتادی کہ جس کا آج تک کسی کو معلوم نہ تھا

’خواتین میں بانجھ پن کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کی والدہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے بانجھ ...
’خواتین میں بانجھ پن کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کی والدہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے بانجھ پن کی وہ وجہ بتادی کہ جس کا آج تک کسی کو معلوم نہ تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین میں بانجھ پن کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن اب جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے اس کی ایک بڑی وجہ بتا دی ہے جو آج تک کسی کو معلوم نہ تھی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ بانجھ پن کے حوالے سے بیٹیوں پر ماﺅں کی عمر بہت زیادہ اثرانداز ہوتی ہے۔ زیادہ عمر کی خواتین کے ہاں پیدا ہونے والی بیٹیوں میں سے کچھ کبھی ماں نہیں بن پاتیں۔“

’اگر حاملہ خاتون کو حمل کے دوران صبح سویرے الٹیاں آئیں تو اس کا مطلب ہے کہ بچہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے ماں بننے والی خواتین کو سب سے اہم ترین راز بتادیا
سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں 43ہزار بانجھ خواتین اور ان کی پیدائش کے وقت ان کی ماﺅں کی عمر کے ریکارڈ کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ جن بیٹیوں کی پیدائش کے وقت ان کی ماﺅں کی عمر 30سال سے زائد تھی ان میں سے حیران کن طور پر 20فیصد بانجھ تھیں جبکہ نوجوان ماﺅں کے ہاں پیدا ہونے والی بیٹیوں میں یہ شرح صرف 13فیصد تھی۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ اولگا باسو کا کہنا تھا کہ ”تحقیق میں ہم یہ معلوم نہیں کر سکے کہ ماﺅں کی زیادہ عمر ان کی بیٹیوں کی افزائش نسل کی صلاحیت پر کیسے اثرانداز ہوتی ہے۔ اس کے لیے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

تعلیم و صحت -