لیموں آپ نے کھایا تو اکثر ہوگا لیکن اس کا فائدہ آپ کو کسی نے نہیں بتایا ہوگا، جان کر آپ روزانہ لازمی استعمال کریں گے

لیموں آپ نے کھایا تو اکثر ہوگا لیکن اس کا فائدہ آپ کو کسی نے نہیں بتایا ہوگا، ...
لیموں آپ نے کھایا تو اکثر ہوگا لیکن اس کا فائدہ آپ کو کسی نے نہیں بتایا ہوگا، جان کر آپ روزانہ لازمی استعمال کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لیموں آپ اکثر استعمال کرتے رہتے ہوں گے اور شاید اس کے کچھ فوائد سے بھی آگاہ ہوں گے لیکن اب ماہرین نے اس کے کچھ ایسے فائدے بتا دیئے ہیں کہ آپ اسے اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لیں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”لیموں نظام انہضام کے لیے بہترین چیز ہے۔ روزانہ صبح لیموں پانی کا ایک گلاس پینے سے انسان کا میٹابولزم اور نظام انہضام بہتر ہو جاتا ہے اور پیٹ میں ہوا نہیں بھرتی۔ اس سے آدمی کا موڈ بھی بہت خوشگوار ہو جاتا ہے۔اس کے ساتھ لیموں جگر کی صفائی کے لیے بھی بہترین ہے۔ اس میں نرنجنن (Naringenin)نامی کیمیائی جزو پایا جاتا ہے جو جگر کی انفلیمیشن کو کم کرتا ہے۔ اس میں ایریوسیٹرین نامی کمپاﺅنڈ بھی پایاجاتا ہے جو جگر کے بیشتر افعال کو درست رکھنے کے لیے لازمی ہوتا ہے۔“

اگر آپ کو بھی پیروں میں سوجن کا سامنا ہے تو اسے نظر انداز نہ کر یں بلکہ۔۔۔
ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ ”لیموں وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اور جلد کی تروتازگی کے لیے اکسیر ہے۔ اس میں بیکٹیریا اور فنجائی کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت پائی جاتی ہے جو کیل مہاسوں سے بچاتی ہے اور اس میں موجود سٹرک ایسڈ جلد پر چھائیاں اور سیاہ دھبے نہیں پڑنے دیتا۔اس کے علاوہ لیموں بدبودار سانس کا بھی بہترین علاج ہے اور اینٹی آکسیڈنٹ ہونے اور وٹامن سی، اے، اور ای سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کینسر سے بچاﺅ کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔ لیموں پانی یا لیموں کا جوس پینا کئی بیماریوں کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی بھی نہیں ہونے دیتا۔“

مزید :

تعلیم و صحت -