’میرے موٹاپے کی وجہ میرے جسم میں یہ چیز تھی جس سے نجات حاصل کرتے ہی 35 کلو وزن کم ہوگیا‘ خاتون نے وزن میں اضافے کی ایسی وجہ بتادی جس کی جانب موٹے لوگ کبھی دھیان ہی نہیں دیتے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) الرجی مختلف قسم کی چیزوں سے ہو سکتی ہے لیکن الرجی کی ایک قسم کسی مخصوص خوراک سے بھی ہو سکتی ہے جو آدمی کو موٹاپے کا شکار بنا دیتی ہے۔ اگر آپ کا موٹاپا کسی طور کم نہیں ہو رہا تو چیک اپ کروائیے کہ کہیں آپ کو یہ الرجی تو نہیں۔ امریکی ریاست میسوری کے شہر سپرنگ فیلڈ کی رہائشی 30سالہ کیٹرینا بیوننگ کو بھی بچپن سے خوراک کی الرجی تھی، جس سے وہ کم عمری سے ہی موٹاپے کا شکار ہو گئی۔ سالہا سال کی مسلسل ڈائٹنگ اور سخت ورزش بھی اس کے کسی کام نہ آئی اور کوئی ڈاکٹر بھی اس کے اس مرض کی تشخیص نہ کر سکا۔ وہ 13سال کی عمر سے ڈائٹنگ کر رہی تھی لیکن اس کا وزن بڑھتے بڑھتے 108کلوگرام تک جا پہنچا تھا۔ اس موٹاپے کے باعث وہ ذہنی عارضے میں بھی مبتلا ہو گئی اور خودکشی کے خیالات اس کے ذہن میں آنے لگے۔
وہ نسخہ جس کے صرف 2 چمچ روزانہ استعمال سے آپ چند دنوں میں کئی کلووزن کم کر سکتے ہیں، چربی پگھلانے کا آسان ترین نسخہ
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایک روز کیٹرینا نے ایک آن لائن چیلنج گروپ جوائن کر لیا جہاں صارفین نے اسے دلاسہ دیا اورایک ڈاکٹر کے متعلق بتایا۔ کیٹرینا اس ڈاکٹر کے پاس چلی گئی جس نے اس کے مرض کی تشخیص کر دی اور اسے بتایا کہ ”تمہیں خوراک (فاسٹ فوڈز وغیرہ)سے الرجی ہے جس کی وجہ سے تمہارا موٹاپا کم نہیں ہو رہا۔“ اس کے بعد کیٹرینا نے اپنی خوراک پر توجہ دی اور صحت بخش چیزیں کھانی شروع کر دیں، ساتھ ہی وہ روزانہ 25منٹ ورزش بھی کرنے لگی۔ کچھ عرصہ اس معمول پر عمل پیرا رہنے کے بعد اس کا وزن جو سالوں سے کسی طور کم نہیں ہو رہا تھاپورے 35 کلوگرام کم ہو گیا۔ وہ نہ صرف سلم اور سمارٹ ہوگئی بلکہ اسے اپنے ذہنی عارضے سے بھی نجات مل گئی۔ اب وہ فٹنس کوچ کے طور پر کام کر رہی ہے اور موٹاپا کم کرنے میں دوسروں کی مدد کر رہی ہے۔کیٹرینا کا کہنا ہے کہ ”ایک وقت تھا جب میں انتہائی بیمار اور شدید تکلیف میں رہتی تھی۔ میں مرنے کے لیے تیار ہو چکی تھی اور سوچتی تھی کہ کس طریقے سے اپنی زندگی کا خاتمہ کروں۔ اب میں بالکل تندرست ہوں اور ڈپریشن و صحت کے دیگر مسائل سے نجانے پا لینے کے باعث اب خودکشی کے خیالات سے بھی میری جان چھوٹ گئی ہے۔“