وہ ایک کام جب آپ کو پیشاب آرہا ہو تو زیادہ بہتر انداز میں کرسکتے ہیں، تحقیق میں ایسا انکشاف کہ سب حیران رہ گئے

وہ ایک کام جب آپ کو پیشاب آرہا ہو تو زیادہ بہتر انداز میں کرسکتے ہیں، تحقیق ...
وہ ایک کام جب آپ کو پیشاب آرہا ہو تو زیادہ بہتر انداز میں کرسکتے ہیں، تحقیق میں ایسا انکشاف کہ سب حیران رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ کو اپنے دفتر میں یا باس کے سامنے جھوٹ بولنا ہوتو کوشش کریں کہ آپ اس سے پہلے پیشاب نہ کریں۔نئی دلچسپ تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ وہ لوگ زیادہ اچھا جھوٹ بول سکتے ہیں جن کا مثانہ بھراہو۔
کیلی فورنیا سٹیٹ یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے 22طالبعلموں کو کسی ایک ہی موضوع پر بات کرنے کے لئے کہا گیااور اس سے پہلے آدھے نوجوانوں کو 700ملی میٹر اور آدھے لوگوں کو 50ملی میٹر پانی پلایا گیااور ساتھ ہی انہیں بتایا گیا کہ پانی کا استعمال ایک نارمل چیز ہے۔پون گھنٹے بعد ان لوگوں کو پہلے ہی سے معلوم کسی بات کے بارے میں جھوٹ بیان کریں۔تجربے کے آخر میں یہ بات معلوم ہوئی کہ جن لوگوں نے زیادہ پانی پی رکھا تھاانہوں نے دوسرے افراد کو اپنے جھوٹ پر بآسانی قائل کرلیا۔ماہرین کا خیال ہے کہ جب مثانہ بھراہوتا ہے تو انسان کسی بھی بات پر زیادہ بہتر طریقے سے توجہ مرکوز کرسکتا ہے اور اس کی ایک اور وجہ دماغ کے ایک ہی حصے کا دونوں باتوں کو کنٹرول کرنا ہے۔

مزید جانئے: مغربی طریقے سے باتھ روم استعمال کرنے کے کیا نقصانات ہیں؟ان چیزوں سے بچیں

مزید :

تعلیم و صحت -