یہ قدرتی مشروب گھر پر تیار کریں اور صرف 72 گھنٹوں میں اپنے جگر کو زہریلے مواد سے پاک کریں

یہ قدرتی مشروب گھر پر تیار کریں اور صرف 72 گھنٹوں میں اپنے جگر کو زہریلے مواد ...
یہ قدرتی مشروب گھر پر تیار کریں اور صرف 72 گھنٹوں میں اپنے جگر کو زہریلے مواد سے پاک کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) آلودگی سے بھرپور ماحول اور ناقص غذاﺅں کی وجہ سے ہمارے جسم میں ڈھیروں زہریلا مواد جمع ہوجاتا ہے جو خصوصاً جگر کو متاثر کرتا ہے۔ جسم میں جمع ہونے والے زہریلے مواد میں چربی بھی جمع ہوتی ہے جس کی وجہ سے تمام کوشش کے باوجود وزن کم نہیں ہوتا۔ خوش قسمتی سے ایک انتہائی سستے نسخے کے ذریعے آپ محض تین دن میں جگر اور باقی جسم کو زہریلے مواد سے پاک کرسکتے ہیں اور یوں وزن کم کرنے کا خواب بھی پورا کرسکتے ہیں۔ اس منفرد نسخے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

اجزاء
لیموں 3 عدد
کٹی ہوئی پارسلے (اجمود) ایک کپ
سلیری (اجوائن) پانچ ڈنٹھل
پانی 6 کپ
ترکیب
لیموں کا رس، پارسلے اور سلیری کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں اور اس کے بعد پانی ڈال کر مزید بلینڈ کریں۔
استعمال
دن میں تین بار کھانے سے پہلے اس مشروب کے دو گلاس پئیں اور یہ سلسلہ تین دن تک جاری رکھیں۔ تین دن کے بعد آپ کو جس کا ہلکا پن اور چستی فرق خود بتادے گی۔

مزید :

تعلیم و صحت -