امریکی فوج کے لئے تیار کیا جانے والا مشروب جسے پی کر جسم کی چربی پگھل جاتی ہے اور دماغ انتہائی تیز رفتاری سے چلنے لگتا ہے

تعلیم و صحت

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ اور روس ’سپرہیومن‘ بنانے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں تاکہ انہیں فوج میں بھرتی کرکے اپنی افواج کو ناقابل تسخیر بنا سکیں۔ ان کا یہ خواب تو نجانے کب شرمندہ تعبیر ہوگا لیکن امریکی سائنسدانوں نے اپنے فوجیوں کے جسم چھریرے اور دماغ تیز ترین بنانے کے لیے ایک مشروب تیار کر لیا ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس مشروب کا نام ’کیٹو اِن اے بوتل‘ ہے جو آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک دہائی کی تحقیق کے بعد تیار کیا ہے اور اب سان فرانسسکو کی ایک کمپنی نے اس کی وسیع پیمانے پر تیاری شروع کر دی ہے۔

لیموں آپ نے کھایا تو اکثر ہوگا لیکن اس کا فائدہ آپ کو کسی نے نہیں بتایا ہوگا، جان کر آپ روزانہ لازمی استعمال کریں گے
رپورٹ کے مطابق یہ مشروب خالص ’کیٹون ایسٹر‘ (Ketone Ester)سے تیار کیا گیا ہے جسے پینے سے انسانی جسم میں توانائی بھر جاتی ہے، اس کی چربی تیزی سے پگھلنے لگتی ہے اور اس کا دماغ انتہائی تیزکام کرنے لگتا ہے۔ اس کی 28گرام خوراک میں 120کیلوریز ہوتی ہیں۔ لگ بھگ اتنی ہی ایک بڑے سائز کے کیلے میں ہوتی ہیں لیکن اس میں چکنائی، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ نہیں ہوتے۔


جب ہم کاربوہائیڈریٹس کی حامل خوراک کم لینا شروع کرتے ہیں تو ہمارا جسم کیٹوسز (Ketosis)پر منتقل ہو جاتا ہے۔ اس عمل میں جسم میں جمع شدہ چربی ٹوٹ کر کیٹونز میں تبدیل ہوتی ہے جو ہمارے پٹھوں اور دماغ کو توانائی دیتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں آدمی کا وزن تیزی سے کم ہونے لگتا ہے۔ یہ مشروب بھی بالکل اسی طریقے سے کام کرتا ہے۔ تاہم اس کے ساتھ کاربوہائیڈریٹس کی حامل خوراک سے پرہیز کرنا لازمی نہیں ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی سائیکالوجیکل بائیوکیمسٹری کی پروفیسر کیرن کلارک کا کہنا تھا کہ ”پیزا اور دیگر کاربوہائیڈریٹس کی حامل اشیاءکے ساتھ اس مشروب کا استعمال انسانی جسم کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے اور اس کی چربی کو بھی کم کرتا ہے۔ اس سے قبل کوئی ایسی چیز ہمارے پاس موجود نہیں تھی جو یہ کام کر سکتی۔“