کھانا کھانے کے بعد ڈکار کیوں آتے ہیں؟وجہ ایسی کہ آپ بھی ڈکار آنے پرشکر اداکریں گے

کھانا کھانے کے بعد ڈکار کیوں آتے ہیں؟وجہ ایسی کہ آپ بھی ڈکار آنے پرشکر ...
کھانا کھانے کے بعد ڈکار کیوں آتے ہیں؟وجہ ایسی کہ آپ بھی ڈکار آنے پرشکر اداکریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) بعض اوقات کھانا کھانے کے بعد ہمیں ڈکار آتا ہے ، یہ اس وجہ سے ہوتا ہے کہ ہم جو چیز کھاتے ہیں اس کے ساتھ ہوا بھی ہمارے معدے میں جاتی ہے جو کہ ڈکار کی صورت میں خارج ہوتی ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب بھی ہم کچھ کھاتے ہیں تو ساتھ 15کیوبک سینٹی میٹر ہوا بھی اندر جاتی ہے۔چونکہ ہمارا معدہ ہوا کی اتنی بڑی مقدار کو اندر نہیں لے جاسکتا لہذا 80فیصد تک ہوا واپس منہ کے راستے ڈکار کی صورت میں خارج ہوتی ہے جبکہ بقیہ ہوا ہماری خوراک کے ساتھ معدے میں چلی جاتی ہے اور وہاں سے مقعد کے راستے خارج ہوجاتی ہے۔کئی لوگ کھانے کے بعد تین سے چھ بار ڈکار لیتے ہیں،بعض اوقات ان کا دورانیہ کم اور کبھی زیادہ ہوتے ہیں۔اگر آپ کاربونیٹیڈ مشروبات کا استعمال کرتے ہیں تو ہوا زیادہ اندر جاتی ہے اور ڈکار بھی زیادہ آتے ہیں۔کبھی کبھار ڈکاروں کی تعداد بڑھ جاتی ہے جیسے سینے کی جلن میں ڈکار زیادہ آتے ہیں۔ماہرین اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ تیزابیت کی وجہ سے مائع منہ کی طرف آتے ہوئے اپنے ساتھ ہوا بھی لاتا ہے۔ڈکاروں کی زیادہ تعداد کی ایک اور وجہ ہماری چھوٹی آنت میں بیکٹیریا کی مقدار کا بڑھنا ہے۔انہیں ادویات کی مدد سے ٹھیک کیا جاسکتاہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کھانے کے بعد ڈکار آئیں تو زیادہ پریشان نہ ہوں کیونکہ یہ عام سی بات ہے لیکن اگر ان کی تعداد بڑھ جائے یا بلاوجہ ڈکار آئیں تو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت -