اگر آپ کولڈرنکس اور بازار کے میٹھے چھوڑ دیں تو صرف 8 روز بعد آپ کے جسم میں یہ تبدیلی آئے گی کہ۔۔۔ سائنسدانوں نے انسانوں کو سب سے اہم مشورہ دے دیا

تعلیم و صحت

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدان کئی تحقیقات میں کولڈڈرنکس میں پائی جانے والی مصنوعی مٹھاس اور بازار کے میٹھے کے نقصانات سے آگاہ کر چکے ہیں اور اب انہوں نے کولڈڈرنکس اور بازاری میٹھا ترک کرنے کا ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ جان کر ہر کوئی ان سے ہاتھ کھینچ لے گا۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”اگرآپ کولڈڈرنکس اور بازاری میٹھا چھوڑ دیں تو صرف 8دن میں آپ کا نظام انہضام کئی گنا زیادہ تیز ہو جائے گا اورجسم میں کولیسٹرول ، بلڈ پریشر اور جگر کی چربی میں کمی واقع ہو جائے گی۔ اور اگر اس عادت کو مستقل اپنا لیا جائے تو کچھ عرصے میں ہی موٹاپے سے بھی نجات مل جائے گی۔“

ہر روز صبح 8بجے یہ مشروب پینے سے آپ کے پیٹ کی چربی بالکل پگھل جائے گی
سائنسدانوں نے اس تحقیق میں موٹاپے کے شکار 40بچوں پر تجربات کیے ہیں۔ انہوں نے بچوں کی خوراک سے مصنوعی شوگر اور اس کی حامل چیزیں نکال دیں اور ان کی صحت پر اس کے اثرات کا معائنہ کرتے رہے۔ایک ہفتے بعد ہی انہوں نے دیکھا کہ ان بچوں کے جسم میں کولیسٹرول، بلڈپریشر اور جگر کی چربی کم ہو گئی تھی۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اور کیلیفورنیا کی ٹورو یونیورسٹی کے پروفیسر جین مارک شوارز کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ اگر خوراک سے شوگری مشروبات اور بازاری میٹھا نکال دیں تو بغیر ادویات کے موٹاپے، جگر کے موٹاپے کی بیماری اور ذیابیطس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ گلوکوز 20فیصد جگر میں ہضم ہوتی ہے جبکہ 80فیصد باقی پورے جسم میں، اس کے برعکس شوگری ڈرنکس اور بازاری میٹھی چیزوں، کیک وغیرہ میں پائی جانے والی مٹھاس 90فیصد جگر میں ہضم ہوتی ہے اور صرف 10فیصد باقی جسم میں۔اس کے علاوہ یہ گلوکوز کی نسبت 18.9گناتیز چربی پیدا کرتی ہے جس سے لوگ موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔“