خبردار! بوس و کنار سے کینسر ہوسکتاہے : تحقیق

تعلیم و صحت

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک اندازے کے مطابق 50فیصد لوگ اپنی محبت کے اظہار کیلئے بوسے کا سہارالیتے ہیں لیکن اب آسٹریلوی ماہرین نے خبردار کیاہے کیاکہ بوس و کنار سر اور گردن کے کینسر کا سبب بن سکتاہے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہرسا ل امریکہ میں تقریباً14,000گلے کے کینسر کے کیسز سامنے آتے ہیں اور اُن میں سے 70فیصد کی وجہ ہیومن پپیلوما وائرس(ایچ پی وی) ہوتاہے ۔ یہی وائرس گردن اور مہروں کے کینسر کا سبب بنتاہے ، یہ وائرس منہ کے ذریعے منتقل ہوسکتاہے اورزیادہ بوس و کنار کرنیوالے جوڑوں کو شدید خطرات لا حق ہوسکتے ہیں ۔
اس نئی تحقیق سے آپ کی زندگی پر اثرات پڑسکتے ہیں لیکن خوش قسمتی سے کئی قسم کے ویکسین موجود ہیں جن کے استعمال سے ایچ پی وی انفکیشن سے بچاجاسکتاہے لیکن ایسے میں کسی بھی مسئلے کی صورت میں اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔