پرائیو یٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز خود سے داخلے کرنے کے مجاز نہیں : ترجمان یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز

پرائیو یٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز خود سے داخلے کرنے کے مجاز نہیں : ترجمان ...
پرائیو یٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز خود سے داخلے کرنے کے مجاز نہیں : ترجمان یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کے مطابق پرایﺅیٹ میڈیکل کالجز کی میرٹ لسٹ سرکاری کالجز کی فہرست کے بعد لگے گی،پرائیو یٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز خود سے داخلے کرنے کے مجاز نہیں ہیں ۔
پرائیو یٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کا نئے سال کے لئے داخلے شروع کیے جانے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کیلیے داخلہ پالیسی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق کالجز میں داخلے پی ایم ڈی سی ریگولیشنز 2016 کے تحت سینٹرلائزڈ ہونگے،پرایﺅیٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز خود سے داخلے کرنے کے مجاز نہیں۔
ترجمان یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کاکہنا تھا کہ پرایﺅیٹ میڈیکل کالجوں کی میرٹ لسٹ سرکاری کالجوں کی فہرست کے بعد لگے گی،جبکہ اس کیخلاف ورزی پرکالجز کے خلاف کاروائی ہوگی,یونیورسٹی نےالحاق شدہ نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کو ہدایات جاری کردیں.

مزید :

تعلیم و صحت -