پیٹ کی چربی سے ہمیشہ کےلئے چھٹکارا پانے کے مفید نسخے

پیٹ کی چربی سے ہمیشہ کےلئے چھٹکارا پانے کے مفید نسخے
پیٹ کی چربی سے ہمیشہ کےلئے چھٹکارا پانے کے مفید نسخے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) سخت ورزش اگر روزانہ ایک گھنٹہ بھی کی جائے تو ہفتہ وار سات گھنٹے بنتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سے کئی گنا وقت بغیر ورزش کے گزرتا ہے۔ اگر آپ موٹاپے سے واقعی نجات چاہتے ہیں تو اس باقی وقت میں متحرک اندازِ زندگی اپنائیں اور پھر چاہے روزانہ مختصر سی ہلکی پھلکی ورزش یہ کرلیں۔ مثال کے طور پر آپ بچوں کے ساتھ کھیل کود کرسکتے ہیں یا دوستوں کے ساتھ واک کرسکتے ہیں۔ روزانہ ضرورت کے مطابق چھ سے آٹھ گھنٹے نیند ضرور لیں، کیونکہ نیند کی کمی کی وجہ سے چربی جمع کرنے والے ہارمون متحرک ہوجاتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ پروٹین اور فائبر والی غذائیں استعمال کریں یعنی بغیر چربی کے گوشت، سبزیاں، پھل اور گری دار میوہ جات استعمال کریں۔ پانی کے وافر استعمال کے بغیر آپ جسم کی چربی کم نہیں کرسکتے۔ لہٰذا روزانہ ضرورت کے مطابق پانی ضرور پئیں۔ جسمانی کے ساتھ ذہنی کوشش بھی ضروری ہے۔ روزانہ مراقبہ کریں اور یاد رکھیں کہ ذہنی سکون کیلئے عبادات میں باقاعدگی سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -