وہ دودھ جو انسان نے پیا ہو تو وہ کبھی ان خطرناک بیماریوں کا شکار نہ ہوگا

وہ دودھ جو انسان نے پیا ہو تو وہ کبھی ان خطرناک بیماریوں کا شکار نہ ہوگا
 وہ دودھ جو انسان نے پیا ہو تو وہ کبھی ان خطرناک بیماریوں کا شکار نہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)ماں کا دودھ ایک نعمت ہے جو قدرت نے نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کو بھی دیا ہے۔اس کے فوائد کے بارے میں اکثر آپ سنتے آئے ہوں گے لیکن اب ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماں کے دودھ میں ایسے نشاستے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے بچے نمونیا،خون کی انفیکشن اور گردن توڑ بخار سے بچا جاسکتا ہے۔

ایک قدرتی پھل جس کا جوس آپ کے جسم کی چربی کو اس طرح پگھلادیتا ہے جیسے گرمی برف کو، جان کر آزمائے بغیر نہ رہ سکیں گے
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچوں میں GBSنامی انفیکشن عام ہوتی ہے جس کی وجہ سے گردن توڑ بخار،خون میں زہریلے مادے اکٹھے ہوجانا اور نمونیاہوجاتا ہے۔صرف برطانیہ میں ہر ہفتے میں ایک بچہ اس انفیکشن کا شکار ہوکردم توڑ جاتا ہے اور کئی بچے ساری عمر کے لئے معذور ہوجاتے ہیں۔امپیریل کالج لندن کے سائنسدانوں نے افریقی ملک گمبیاکی183خواتین اور بچوں کا مطالعہ کیااور دیکھا کہ خواتین کے خون میں چینی کی ایسی قسم موجود تھی تو ان کا دودھ بچوں کے لئے بہت مفید بنا رہی تھی۔ان کاکہنا تھا کہ ماﺅں کے دودھ میں لیکٹو این ڈیفوکوہیکساز موجود ہوتا ہے اور جب بچے یہ فیڈ لیتے ہیں تو ان کے جسم میں یہ دودھ داخل ہوکر ان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتاہے۔ تحقیق کار ڈاکٹر نیکولیس اینڈریاز کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ماں کا دودھ بچے کے لئے بہترین غذا ہے اور اسے دیگر غذاﺅں پر فوقیت دینی چاہیے۔ایک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن بچوں نے ماں کا دودھ پیا ہوتا ہے ان کا رویہ ان بچوں کی نسب زیادہ اچھا ہوتا ہے جنہوں نے ماں کا دودھ نہیں پیا ہوتا۔تحقیق کاروں نے سات سال اور11سال کے درمیان 1500بچوں کا مطالعہ کیا جس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا۔

مزید :

تعلیم و صحت -