میکڈونلڈز نے نیا منصوبہ بنا لیا

میکڈونلڈز نے نیا منصوبہ بنا لیا
میکڈونلڈز نے نیا منصوبہ بنا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)میکڈونلڈ، میک برنچ کے نام سے نئی فوڈ آئٹم متعارف کروانے کی کوشش کررہا ہے جس کے لئے انہوں نے اس ٹریڈ مارک کی رجسٹریشن کے لئے ماہ جولائی میں درخواست دے دی ہے لیکن اس بات کا پتہ نہیں چلا کہ یہ کمپنی اس ٹریڈ مارک کے ساتھ کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم چار سال قبل برگر کنگ کمپنی نے اسی قسم کا برنچ مینولانچ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن وہ آئیڈیا بیکار گیا۔کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ہم نے میک برنچ کی رجسٹریشن کے لئے درخواست دے دی ہے لیکن اس پر ان کے کچھ تحفظات بھی ہیں لیکن ہم اس وقت یہ ظاہر نہیں کر سکتے یہ کہ مذکورہ ٹریڈ مارک کس طرح استعمال میں لایا جائے گا یا نہیں لایا جائے گا۔دیگر کئی فاسٹ فوڈ فرنچائز کی طرح برنچ مینو متعارف کروانے کا فیصلہ مارکیٹ رجحانات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔اس سے قبل برگر کنگ، ٹیکو بیل، ڈنکن ڈونٹس والوں کی طرف سے ان کے مینیو میں ناشتے سے متعلق کئی مصنوعات کا اضافہ دیکھنے میں آ چکا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -