عقابی طاقت پانے کیلئے چند دانے کھائیں

عقابی طاقت پانے کیلئے چند دانے کھائیں
عقابی طاقت پانے کیلئے چند دانے کھائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوزڈیسک)بے مثالی قوت، دماغی تقویت، نظر کی قوت اور عینک کے توڑ کیلئے قدرت نے کالی کشمش میں ایسی خاصیت رکھی ہے کہ یہ تمام مسائل کو حل کرتی ہے۔زرک شیریں کے نام سے جانے جانی والی یہ سیاہ کشمش باریک دانے جو کہ عموماً ڈبل روٹی یا کیک میں ڈالے جاتے ہیں کسی بھی عام پنساری کی دکان سے مل جائے گی۔
یہ زرشک شیریں دماغی تقویت، نظر کی قوت، عینک کے توڑ کیلئے قدرت کا ایک انوکھا طبی راز ہے۔ دائمی سردرد کے مریض یا جن کے چہرے پر جھریاں بڑھتی چلی جارہی ہوں ان کیلئے بہت مفید ہے۔ قبض، قبل از وقت بڑھاپا، جسم کی تھکن، طبیعت کی تھکن، ہیپاٹائٹس کا پرانے سے پرانا مریض جگر کی کوئی تکلیف، کالا یرقان ہو یا پیلا، جگر سکڑ رہا ہو یا جگر کا کینسر بتایا گیا ہو، ان سب کیلئے انوکھا تریاق ہے۔
صبح نہار منہ اور عصر کے بعد کھانے کا ایک چمچ زر شک شیریں نیم گرم دودھ کے بڑے گلاس کے ساتھ خوب چبا چبا کر کھائیں۔ گرمی کے موسم میں اس کو ایک انوکھا مزہ ہے ۔عرق گلاب ایک چھوٹا چائے کا کپ لے کر اس میں دو بڑے چمچ زرشک شیریں کے رات کو بھگودیں۔ صبح نہار منہ زرشک شیریں خوب چبا چبا کر کھائیں اور اوپر سے ہلکا ہلکا گھونٹ عرق گلاب کاپی لیں حسن، جوانی، نکھار، شادمانی، دماغ، دل، پٹھے، اعصاب، جسمانی قوتیں اور کھوئی ہوئی طاقتوں کے حصول کیلئے اس سے بڑھ کر کوئی چیز شاید آپ کو نہ ملے۔

مزید :

تعلیم و صحت -