کیا سفید بال توڑنے سے زیادہ سفید اگ آتے ہیں ؟بالوں کے بارے میں و ہ حقائق جو آپ جاننا چاہتے ہیں
نیویارک(نیوزڈیسک)سفید بالوں کے بارے میں کچھ باتیں ایسی ہیں جنہیں ہم سچ سمجھتے ہیں حالانکہ ان باتوں کا حقیقت سے دور دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔حال ہی میں نیویارک کے ماہر جلد ڈاکٹر ہورڈسوبل سے جب بات کی گئی تو انہوں نے چند دلچسپ باتیں بتائیں،آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔
اگرایک بال سفید ہوجائے تو سارا سر سفید ہوجائے گا
اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ اگرسر کا ایک یا دو بال سفید ہوجائیں تو اس کا مطلب ہے کہ اب سارے سر میں بہت جلد سفیدی آنے والی ہے۔ڈاکٹر سوبل کہتے ہیں کہ ایسا کچھ بھی نہیں اور اس بات کا سچائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب انسان کی عمر 30سال سے زیادہ ہونا شروع ہوتی ہے تو سفید بال آنا شروع ہوجاتے ہیں اور بعض اوقات سارے سر کو سفید ہونے میں دو دہائیاں بھی لگ جاتی ہیں اور کبھی یہ عمل دس سال میں مکمل ہوتا ہے یعنی یہ نہیں کہاجاسکتا ہے کہ اس شخص کے سر کے تمام بال کب مکمل سفید ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:”ہم ہفتے میں صرف 20 منٹ ورزش کرتے ہیں“ جڑواں بھائیوں نے نوجوانوں کو باڈی بلڈنگ کا تیز اور مفید ترین طریقہ بتا دیا
اگر آپ ایک سفید بال اکھاڑئیں گے تو دو نکلیں گے
اس بات کا بھی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن پھر بھی لوگ سفید بال کو اکھاڑنے سے کتراتے ہیں۔ڈاکٹر سوبل کاکہنا ہے کہ سفید بال کو ہرگز مت اکھاڑئیں کہ اس طرح آپ اپنے سرکی جڑوں کونقصان پہنچا بیٹھیں گے،ویسے بھی اس بال کی جگہ سفید بال ہی آئے گالہذا بال اکھاڑنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
آپ کے والدین کے سفید بال اور ان کی عمر
یہ بات کافی حد تک درست ہے کہ جس عمر میں آپ کے والدین کے بال سفید ہونا شروع ہوئے آپ کے بال بھی اسی عمر میں سیاہ سے سفید ہونا شروع ہوجائیں گے۔ڈاکٹر سوبل کا کہنا ہے کہ مورثی اثرات کا ہمارے جسم پر گہرا اثر ہوتا ہے اور اگر والدین کے بال جلس سفید ہوجائیں تواس بات کا قوی امکان ہوتا ہے کہ آپ کے بال بھی جلد سفید ہوجائیں گے۔
سگریٹ اور سورج سے بال جلد سفید ہوتے ہیں
یہ بات سچ ہے اور اس کی توجیح ڈاکٹر سوبل یہ دیتے ہیں کہ الٹروائلٹ شعاعوں اور سگریٹ کے کیمیکلز کی وجہ سے بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچتا ہے اور وہ جلد سفید ہونے لگتے ہیں لہذا سگریٹ کو خیرباد کہیں اور سورج میں نکلتے ہوئے سر کو ڈھانپ کررکھیں۔
ذہنی تناﺅ سے جلدبال سفید ہوں گے
ذہنی تناﺅ کی وجہ سے جسم کا تمام نظام درہم بھرم ہوجاتا ہے ،بالوں کو خون کی سپلائی متاثر ہوتی ہے اور وہ جلد سفید ہوسکتے ہیں۔
بالوں کو ڈائی کرنے سے بال جلد سفید ہوجاتے ہیں
ایسی کوئی بات نہیں کیونکہ جب ہم بالوں کو دائی کرتے ہیں تو ان کی جڑیں سیاہ ہی رہتی ہیں۔تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ بال ڈائی کرنے سے وہ کمزور ہوتے ہیں۔
بالوں کا سیاہ ہونے کا مطلب ہے کہ آپ ساتھیوں کی نسبت جلد بوڑھے ہورہے ہیں
اس بات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ڈاکٹر سوبل کہتے ہیں کہ سفید بالوں کاہرگز مطلب نہیں کہ آپ میں توانائی کم ہے اور آپ اپنے دوستوں کی نسبت جلد بوڑھے ہوگئے ہیں بلکہ یہ تو صرف بالوں کی جڑوںمیں تبدیلی ہے جبکہ جسم کے دیگراعضاءمکمل طور پر ٹھیک کام کررہے ہیں۔