اگر آپ کے ماتھے یا گال پر دانہ نکل آئے تو یہ صحت کے کس سنگین مسئلے کی نشانی ہے؟ جانئے وہ بات جو لوگوں کو معلوم نہیں، بالآخر معمہ حل ہوگیا

اگر آپ کے ماتھے یا گال پر دانہ نکل آئے تو یہ صحت کے کس سنگین مسئلے کی نشانی ہے؟ ...
اگر آپ کے ماتھے یا گال پر دانہ نکل آئے تو یہ صحت کے کس سنگین مسئلے کی نشانی ہے؟ جانئے وہ بات جو لوگوں کو معلوم نہیں، بالآخر معمہ حل ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)جس طرح چہرے کی شادابی اچھی صحت کی علامت ہے اسی طرح چہرے پر نکلنے والے دانے صحت کے مختلف مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں، لیکن اکثر لوگوں کو معلوم نہیں کہ چہرے کے مختلف حصوں پر نکلنے والے دانوں کا تعلق کس قسم کی بیماریوں سے ہوتا ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل ڈرمل انسٹیٹیوٹ کی ایجوکیشن منیجر اور ماہر جلد ایما ہاٹسن نے چہرے کے دانوں اور مختلف بیماریوں کے تعلق کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”ہمارا چہرہ ایک نقشے کی طرح ہے جو ہمیں بتاتا ہے کہ ہمارے جسم کے مختلف حصوں میں کیا ہورہا ہے ۔ چونکہ ہمارے ماتھے کا تعلق معدے اور مثانے سے ہوتا ہے لہٰذا ماتھے پر نکلنے والے دانوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ معدے یا مثانے میں مسائل ہیں۔اسی طرح ہمارے جسم میں ہارمونز کی تبدیلیوں کے اثرات ہماری ٹھوڑی پر ظاہر ہوتے ہیں، یعنی اگر آپ کی ٹھوڑی پر دانے نکلتے ہیں تو آپ کو اپنے جسم میں ہونے والی ہارمونز کی تبدیلیوں کے بارے میں ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کرنا چاہیے۔

سال میں کم از کم ایک دفعہ اپنے پاﺅں کا اچھی طرح معائنہ کریں کہ کہیں اس میں یہ چیز تو نہیں، جاپانی سائنسدانوں نے ایسے خطرے کے بارے میں خبردار کردیا کہ ہم نے کبھی سوچا بھی نہ تھا
اسی طرح ہمارے گال ہمارے پھیپھڑوں کے آئنہ دار ہوتے ہیں۔ جب ہمارے پھیپھڑے کسی بیماری سے دوچار ہوتے ہیں تو اس کے اثرات گالوں پر دانوں کی صورت میں بھی نظر آتے ہیں ۔ مثال کے طور پر جب موسم بہار میں ماحول میں پولن کی کثرت ہوتی ہے تو لوگوں کو سانس کے مسائل درپیش ہوتے ہیں، اور ایسی صورت میں عموماً گالوں پر دانے نکلنے کا مسئلہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
بھنوﺅں کے درمیان نکلنے والے دانے ہمارے جگر کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں، جبکہ دودھ اور دہی جیسی غذاﺅں میں موجود لیکٹوز نامی مادے کو جسم قبول نہ کرے تو ایسی صورت میں بھی بھنوﺅں کے درمیان دانے نکل سکتے ہیں۔ جسم میں فائبر کی کمی یا خواتین کے مخصوص ایام کے مسائل کی صورت میں عموماً ہونٹوں پر دانے نکل آتے ہیں۔ فائبر سے بھرپور خوراک کھانے سے یہ دانے ختم ہوجاتے ہیں اور اسی طرح خواتین کے مخصوص ایام گزرنے کے بعد بھی عموماً ہونٹوں پر نکلنے والے دانے ختم ہوجاتے ہیں۔


اگر آپ کے کانوں پر یا آنکھوں کے نیچے دانے نکلتے ہیں تو یہ اس بات کی علامت ہوسکتی ہے کہ آپ اپنی نیند پوری نہیں کررہے یا ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں، جبکہ گردن پر نکلنے والے دانے تھائیرائیڈ گلینڈ کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں۔ تو آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ چہرے کے مختلف حصوں پر نمودار ہونے والے دانے دراصل کسی اندرونی بیماری کی جانب اشارہ کر رہے ہوتے ہیں، لہٰذا ہمیں ممکنہ بیماری کے بروقت علاج کے ڈاکٹر سے رابطہ ضرور کرنا چاہئیے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -