خبردار! اپنے موبائل فون کو ہاتھ میں پکڑ کر یہ ایک کام کرنا فوراً بند کردیں ورنہ انتہائی سنگین بیماری کا شکار بن سکتے ہیں، ڈاکٹروں نے سخت وارننگ جاری کردی

تعلیم و صحت

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) آج کی دنیا میں ہم ٹیکنالوجی کے سخت عادی ہوچکے ہیں اور یہ تعجب کی بات نہیں رہی کہ لوگ ہر وقت موبائل فون استعمال کرتے نظر آتے ہیں، حتیٰ کہ باتھ روم میں بھی اس کا استعمال جاری رکھتے ہیں۔ دراصل آسٹریلیا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ 41 فیصد لوگ باتھ روم میں موبائل فون استعمال کرتے ہیں جبکہ سونی کی ایک تحقیق کے مطابق امریکہ میں 75 فیصد لوگ باتھ روم میں موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔ اگرچہ آپ اسے ملٹی ٹاسکنگ کا نام بھی دے سکتے ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آپ کی صحت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس موضوع پر تحقیق کرنے والی سائنسدان ڈاکٹر انکتا کارما کا کہنا ہے کہ باتھ روم کی ہوا نمی اور جراثیموں سے بھرپور ہوتی ہے، جو ہمارے موبائل فون کی سطح پر بھی جمع ہوجاتے ہیں۔ فون کیس اور کور عام طور پر ربر کے بنے ہوتے ہیں جس میں جمع ہونے والے بیکٹیریا خوب پھلتے پھولتے ہیں۔ ان میں سالمونیلا، ایکولی، شگیلا اور کیمپائلو بیکٹر جیسے جراثیم نمایاں ترین ہوتے ہیں۔ گیسٹرو اور سٹیف جیسے وائرس بھی موبائل فون باتھ روم میں لے جانے سے اس پر جمع ہو جاتے ہیں۔

رات کو اس پوزیشن میں سونا آپ کی جلد پر جھریاں ڈال سکتا ہے، ماہرین نے خبردار کردیا، بچنے کا طریقہ بھی بتادیا
ڈاکٹر انکتا نے بتایا کہ اگر آپ کو اپنی صحت کی فکر ہے تو موبائل فون کبھی بھی اپنے ساتھ باتھ روم نہ لے کر جائیں، اور خاص طور پر پبلک ٹوائلٹ استعمال کرتے ہوئے بے حد احتیاط کی ضرورت ہے۔ا گر کسی عوامی مقام پر آپ کو موبائل فون کے ساتھ باتھ روم میں جانا ہی پڑے تو اسے اپنی جیب میں ہی رکھیں کیونکہ اسے استعمال کرنا، یا حتیٰ کہ باہر نکالنا بھی اسے جراثیموں سے آلودہ کرنے کے لئے کافی ہوگا۔
ڈاکٹر انکتا کہتی ہیں کہ باتھ روم میں موبائل فون پر جمع ہونے والے جراثیم نہ صرف اس میں موجود رہتے ہیں بلکہ تیزی سے پھلتے پھولتے بھی ہیں۔ اب آپ تصور کیجئے کہ یہی موبائل فون بات کرتے ہوئے آپکے منہ اور ناک کے کتنا قریب ہوتا ہے۔ اس پر موجود جراثیم بآسانی سانس کے ساتھ ہمارے جسم میں چلے جاتے ہیں۔ اور اگر آپ اسی موبائل فون کو کھانا کھاتے ہوئے بھی استعمال کرتے ہیں تو ہاتھوں کے ساتھ تمام جراثیم براہ راست آپکے جسم میں داخل ہوں گے اور کئی طرح کی بیماریوں کا سبب بنیں گے۔

''شادی شدہ افراد تو بڑے ہی۔۔۔'' تحقیق میں شادی کا ایک ایسا فائدہ سامنے آ گیا جو آج تک کسی کو معلوم نہ تھا۔۔۔ جان کر کنوارے حضرات فوراٍ شادی کرنے کیلئے محنت شروع کر دیں گے
ماہرین کہتے ہیں کہ جہاں ایک جانب یہ ضروری ہے کہ آپ موبائل فون کو باتھ روم میں نہ لے کر جائیں وہیں یہ عادت بھی اپنالیں کہ کھانا کھانے کے دوران موبائل فون استعمال نہ کریں۔ اس طرح آپ کھانے پر بہتر توجہ بھی دے پائیں گے اور موبائل فون کی سطح پر موجود جراثیموں سے بھی محفوظ رہیں گے۔