کینسر کی وہ علامات جو عموماً مر د نظر انداز کر دیتے ہیں
نیویارک(نیوزڈیسک)کینسر ایک خطرناک اور جان لیوا مرض ہے اور ہر سال لاکھوں لوگ اس کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں لیکن اس بیماری کے واقع ہونے سے قبل ہی ہمارے جسم میں اس کی علامات ظاہر ہوجاتی ہیں جو معمولی ہونے کی وجہ سے ہم اکثر نظرانداز کردیتے ہیں۔آئیے آپ کو چند ایسی ہی چھوٹی علامات کے بارے میں بتاتے ہیں۔
انگلیاں چٹخانے سے'کڑاک'کی آواز کیوں آتی ہے؟سائنسدانوں نے معمہ حل کر دیا
پیشاب کرنے میں دقت
اگر آپ کو پیشاب کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے ،پیشاب میں خون یا سیمن آرہے ہیں تو یہ پراسٹیٹ کے کینسر کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے لہذا فوراًاپنے معالج سے مشورہ کریں۔جتنی جلدی آپ اس کے علاج پر توجہ دیں اتنا ہی یہ آپ کے لئے اچھا ہے۔
مثانے کا سائز
اگر آپ کے مثانے کا سائز حد سے زیادہ بڑا یا چھوٹا ہورہا ہے یا آپ کو اس میں سوزش نظر آرہی ہے تو یہ مثانے میں کینسر کی علامت ہے۔
جلد میں تبدیلی
اگر آپ کی جلد پر موہکے،تل یا سیاہ نشانات نمودار ہورہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ جلد میں ایسی تبدیلی آرہی ہیں جو جلد کے کینسرکی وجہ ہوسکتی ہیں۔اکثر لوگ ان علامات کو عام سی بات سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں لیکن بعد میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔
منہ میں چھالے اور درد
اگر آپ کے منہ میں چھالے کبھی کبھار بنتے ہیں تو یہ ایک عام سی بات ہے لیکن اگر یہ چھالے زیادہ دیر تک رہیں یا ان میں درد بھی ہونا شروع ہوجائے تو یہ منہ کے کینسر کی ایک علامت ہے۔وہ لوگ جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں یا تمباکو چباتے ہیں ان میں یہ کینسر جلد ہوسکتا ہے۔
مستقل کھانسی
اگر کوئی کھانسی بغیر کسی انفیکشن یا بیماری کے تین ہفتے سے زائد رہے تو یہ پھیپھڑوں کے کینسر کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔کچھ لوگ اپنے کندھوں اور سینے میں درد کی شکایت بھی کرتے ہیں۔
پاخانے میں خون
اگر آپ کے پاخانے میں خون آنا شروع ہوجائے تو یہ تشویش کی بات ہے اور یہ کولون کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔اگر قبض وغیرہ کی وجہ سے ایسا ہوجائے تو یہ زیادہ خطرناک بات نہیں لیکن اگر مستقل ایسا ہو تو فوراًاپنے معالج سے مشورہ کریں۔
مزیدپڑھیں:اگر آپ بھی نیند کے دوران خراٹے لیتے ہیں تو یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں
معدے میں درد
اگر آپ کو معدے میں مستقل درد رہتی ہے تو یہ ایک خطرناک بات ہے کیونکہ یہ جگر،پتے یا چھوٹی آنت کا کینسر ہوسکتا ہے۔
مستقل بخار
اگر بخار کا دورانیہ بغیر کسی وجہ کے طویل ہوجائے تو یہ خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ آپ کے خون میں کینسر ہوسکتا ہے ۔اس علامت میں ہمارا جسم سفید خلیے زیادہ بناتا ہے جس سے ہمارے جسم کا مدافعتی نظام متاثر ہوتا ہے اور بخار اور انفیکشن رہنے لگتی ہے۔
نگلتے ہوئے مشکل
اگر آپ کے گلے میں مستقل درد رہے اور کوئی چیز نگلتے ہوئے زیادہ عرصہ تک دقت محسوس ہوتو یہ معدے ،گلے یا پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔
وزن میں تیزی سے کمی
ویسے تو تپ دق میں بھی مریض کا وزن کم ہونا شروع ہوجاتا ہے لیکن کچھ کینسر مثلاًکولون، خون، جگر وغیرہ کے کینسر کی علامات میں بھی وزن کم ہوجاتا ہے۔
مستقل تھکاوٹ
اگر آپ کو ایک مہینے سے زائد تھکاوٹ کی مستقل شکایت رہے یا سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوتو یہ بھی کینسر کی ابتدائی علامت ہے۔
مستقل سر میں درد
اگر آپ کے سر میں اکثر درد رہے اور بغیر کسی وجہ کے یہ درد ہوتی ہوتو یہ سر میں رسولی کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔