شلجم کو’’ گونگلو ‘‘سمجھ کرناک نہ چڑھائیں ،اسکو نظر انداز کرنے کا مطلب ہے آپ نے ان بیماریوں سے سمجھوتہ کرلیا ہے

شلجم کو’’ گونگلو ‘‘سمجھ کرناک نہ چڑھائیں ،اسکو نظر انداز کرنے کا مطلب ہے ...
شلجم کو’’ گونگلو ‘‘سمجھ کرناک نہ چڑھائیں ،اسکو نظر انداز کرنے کا مطلب ہے آپ نے ان بیماریوں سے سمجھوتہ کرلیا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (طبی رپورٹر) شلجم المعروف گونگلو مشہور عام سبزی ہے جسے پکایابھی جاتا ہے اور بطور سلاد بھی استعمال کرتے ہیں جبکہ اسکے غذائی فوائد کے ساتھ ساتھ ادویاتی استعمالات بھی بڑھتے جارہے ہیں۔
اطبا کا کہنا ہے کہ جو لوگ شلجم زیادہ کھاتے ہیں انکی بصارت کو تقویتملتی ہے ۔بعض علاقوں میں شلجم کا اچار بھی بنایاجاتاہے ۔ یہ دیر ہضم ہوتا ہے اس لئے کالی مرچ ڈال کر پکانا چاہئے۔شلجم کے پتوں میں قوت زیادہ ہوتی ہے۔ قبض ،کھانسی ،ضعف بدن ،ضعف بصارت سنگ گردہ ومثانہ میں ایک مناسب غذاہے۔
شلجم پر ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں اس کا ادویاتی مزاج بھی سامنے آگیا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شلجم کھانے والے کینسر سے محفوظ رہتے ہیں۔اس میں ہائی آکسیڈنٹس اورفیٹوکیمیکل ہوتے ہیں جو کینسر کے خطرات کم کرتے ہیں ۔

کینسر اور چینی کے درمیان کیا تعلق ہے؟9 سال تک مسلسل تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے بالآخر جواب دے دیا، وہ بات جو ہر پاکستانی کو ضرور معلوم ہونی چاہیے
شلجم میں وٹامن کے کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو دل کے مسلز کو مضبوط بنانیمیں بڑا کام کرتے ہیں،اس سے ہارٹ اٹیک کے مواقع گھٹ جاتے ہیں اور کولیسٹرول کی مقدار نہیں بڑھتی ۔گویا ہم کہہ سکتے ہیں کہ شلجم کارڈیوویسلز سسٹم کا محافظ ہے ۔اس میں چونکہ کیلشیم اور پوٹاشیم کی مقدار
کافی ہوتی ہے جس سے ہڈیوں کی مضبوطی اور افزائش میں اضافہ ہوتا ہے۔اسکو ہڈیوں کی غذا بھی کہتے ہیں۔شلجم کھانے والوں کو آسٹیوپروسس بھی نہیں ہوتا۔اگر ہوجائے تو اسکے اثرات کم ہوتے ہیں۔
شلجم وٹامنز کا خزانہ ہے ۔اس میں وٹامن اے،سی اور ای کی بھی مقدار کافی ہوتی ہے ،سگریٹ نوشوں کے لئے بھی شلجم انتہائی مفید ہے ۔سگریٹ نوشی سے جسم میں وٹامن اے کم ہوجاتا ہے جس سے سانس کی بیماریاں پیدا ہونے لگتی ہیں ۔شلجم بطور سلاد کھانے والے سگریٹ نوشوں کے جسم میں وٹامن اے کی مقدار قائم رہتی ہے اور اس سے پیدا ہونے والے امراض کی یکایک یلغار نہیں ہوتی ۔

مزید :

تعلیم و صحت -