شہد کے ذریعے وزن کم کرنے کا حیران کن طریقہ

شہد کے ذریعے وزن کم کرنے کا حیران کن طریقہ
شہد کے ذریعے وزن کم کرنے کا حیران کن طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)شہد ان غذاﺅں میں سے ایک غذا ہے جس کا ذکر قرآن پاک میں آیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کے استعمال سے انسان صحت مند اور بیماریوں سے دور رہتا ہے۔ آج ہم آپ کو ایسے طریقے بتائیں گے کہ جن پر عمل کرکے آپ شہدکے استعمال سے اپنا وزن کم کر سکیں گے۔

سات عادات جو آپ کو اپنے بچوں کو ضرور سیکھانی چاہئیں
یہ چیز تجربے سے ثابت ہو چکی ہے کہ جو اتھلیٹ شہد کا استعمال کرتے ہیں ان کا ناصرف وزن کنٹرول میں رہتا ہے بلکہ ان کا سٹیمنا بھی زیادہ ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد جگر کو مفید گلوکوز بنانے میں مدد دیتا ہے جو دماغ کے شوگر لیول کو بہتر بناتے ہوئے ایسے ہارمونز کا اخراج یقینی بناتا ہے جس سے وزن کم ہوتا ہے۔اسلئے آپ کو چاہیے کہ اپنی چینی کھانے کی عادت کو شہد کھانے سے تبدیل کریں۔ آپ کو چاہیے کہ رات کو سونے سے پہلے تین شہد کے چمچ نیم گرم پانی میں ملا کر پئیںاور اس کے ساتھ ورزش کی عادت کو یقینی بنائیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ جب ہم رات کو سونے سے پہلے شہد استعمال کر کے سوتے ہیں تو اس کے ساتھ ہی یہ شہد اپنا کام کرتے ہوئے جسم کی زائد چکنائی کو جلا دیتا ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے جسم میں چینی کی طلب بھی کم ہو جاتی ہے اور ہماری چینی کھانے کی عادت بھی کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ آپ کو چاہیے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ صرف اور صرف شہد کا استعمال کریں۔ شروع میں آپ کو یہ مشکل لگے گا لیکن آہستہ آہستی آپ اس پر عمل کریں گے تو خود بخود آپ چینی سے نجات پا سکیں گے۔مثال کے طور پر اپنی چائے، قہوہ، کافی اور دیگر مشروبات میں شہد استعمال کریں۔یاد رکھیں کہ کولڈ ڈرنک سے آپ کو بہت دور رہنا ہے کیونکہ ایک گلاس کولڈ ڈرنک بھی آپ کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔
اگر آپ شہد کھانے کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو بازاری کھانے سے مکمل طور پر توبہ کر لیں۔ اسی طر ح میدے سے بنی چیزوں سے فوراًتوبہ کر لیں۔ آپ کو اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ آ پ کی خوراک میں پروٹین کی مقدار انتہائی مناسب رہے، اس مقصد کے لئے مچھلی کا استعمال کریں۔
جب آپ وزن کم کرنا چاہ رہے ہوں تو پھل کھانا ایک اچھی بات ہے لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایسے پھلوں کا انتخاب کریں جن میں چینی کی مقدار کم ہو۔اس مقصد کے لئے امروداور بیریز کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
جب آپ شہد کھا رہے ہیں اور وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یاد رکھیں کہ آلو آپ کے لئے زہر قاتل ہے لہذا آلو ہرگز ہرگز استعمال نہ کریں کیونکہ یہ آپ کے خون میں انسولین کی مقدار کو خطرناک حد تک بڑھا دیتاہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -