خبردارِ!یہ وظیفہ نہ پڑھنے والے ڈاکٹروں کے ہاتھ میں شفا نہیں ہوتی

خبردارِ!یہ وظیفہ نہ پڑھنے والے ڈاکٹروں کے ہاتھ میں شفا نہیں ہوتی
خبردارِ!یہ وظیفہ نہ پڑھنے والے ڈاکٹروں کے ہاتھ میں شفا نہیں ہوتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نظام الدولہ)مسیحا کے ہاتھ میں شفا نہ ہوتو مریض اسکے در پر ایڑھیاں رگڑتے رہتے ہیں اور ان کا دواو ں سے رشتہ نہیں ٹوٹتا۔ایک زمانہ تھا جب معالج حضرات انتہائی متقی اور مخلص ہوا کرتے تھے۔انہیں دیکھتے ہی مریض کا آدھا مرض جاتا رہتا تھا لیکن آج اسکے الٹ نظام چل رہا ہے۔ہوس زر میں مبتلا معالج چاہے ڈاکٹر ہو یا طبیب وہ اپنے پیشے کے تقدس کا فرض ادا کرنا بھول گیا ہے۔صوفیا کرام کا کہنا ہے کہ جو بھی معالج اللہ کا ذاکر بن جاتا ہے اسکے ہاتھ میں مسیحائی کی تاثیر پیدا ہوجاتی ہے۔یہ بات مشاہدے اور تجربے میں آئی ہے کہ جو ڈاکٹر اور حکیم اسم پاک یا حیی یا قیوم کو کلینک شروع کرنے سے پہلے گیارہ سومرتبہ روزانہ پڑھے گا، اس کے ہاتھ میں بہت شفا ہوگی انشاءاﷲ۔ ہرمریض شفا پائے گا۔ زندگی اور موت اﷲ کے ہاتھ میں ہے۔ جو ڈاکٹر یہ چاہتا ہو کہ اس کا ہرآپریشن کامیاب ہو اسے چاہیے کہ وہ روزانہ صبح سات سومرتبہ یا حیی یا قیوم کا ورد کرے اور آپریشن کرتے وقت یاحیی یا قیوم کا کھلا ورد کرے۔ انشاءاﷲ آپریشن کامیاب ہوگا۔

مزید :

تعلیم و صحت -