کدو کے بیج کا انسانی صحت کیلئے وہ فائدہ سامنے آگیا کہ سائنسدان بھی حیران پریشان رہ گئے، جانئے وہ بات جس کے بعد آپ کو کدو سے پیار ہوجائے گا
برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک) کینسر جیسی جان لیوا بیماری لاحق ہو جائے تو انسان گویا جیتے جی مر جاتا ہے۔ بیماری کی تکلیف اپنی جگہ، لیکن غریب آدمی اس کے علاج کا بھی تو سوچ کر ہی انسان کانپ اٹھتا ہے۔کینسر کے علاج کے لئے انتہائی مہنگی دوائیں استعمال ہوتی ہیں، اور ہر جگہ یہ علاج میسر بھی نہیں۔ تو کیوں نہ ہم اس قدرتی غذاءکو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لیں جسے ماہرین صحت نے کینسر جیسی موذی بیماری کے خلیات کو ختم کرنے والا طاقتور ٹانک قرار دیا ہے۔
ویب سائٹ ’مائی ہیلتھ فیڈ‘ کے مطابق سپین میں کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کدو کے بیج میں ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جو کینسر کے خلیات کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ اسی طرح جرمنی میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ سن یاس کو پہنچنے والی خواتین اگر کدو کے بیجوں کا استعمال کریںتو ان میں بریسٹ کینسر کا خطرہ 23 فیصد کم ہوجاتا ہے۔
جن مردوں کے بال اس ایک قسم کے ہوں ان کے کینسر کا شکار ہونے کا خطرہ بے حد کم ہوتا ہے، سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن خبر دے دی
ان بیجوں میں ’ٹرپٹو فین‘ نامی امینو ایسڈ بکثرت پایا جاتا ہے۔ یہ دیگر کئی فوائد کے ساتھ ہمارے جسم کے میں میلا ٹونن بھی خارج کرتا ہے جس کی وجہ سے دماغ کی صحت پر بہت اچھے اثرت مرتب ہوتے ہیں اور نیند کی خرابی بھی دو رہو جاتی ہے۔ غذا سے حاصل ہونے والے ٹرپٹو فین کو کاربو ہائیڈریٹ ( جو کہ روٹی، چاول، آلو جیسی غذاﺅں میں بکثرت پایا جاتا ہے) والی غذاﺅں کے ساتھ استعمال کرنے سے خرابی نیند کا بہترین علاج دستیاب ہو جاتا ہے۔ اگر آپ سونے سے قبل کدو کے بیجوں کو کسی پھل کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو آپ کو ٹرپٹو فین، کاربوہائیڈریٹ اور انسانی جسم کی ضرورت کے اہم وٹامن بیک وقت حاصل ہوجاتے ہیں۔
کدو کے بیجوں میں زنک بھی پایا جاتا ہے جو نہ صرف مدافتی نظام کو مضبوط کرتا ہے بلکہ بصارت کیلئے بھی بہت مفید ہے۔ ان میں مینگانیز، فائبر، پوٹاشیم، فاسفورس اور پروٹین بھی پائی جاتی ہے۔ اگر آپ تقریباً 30 گرام کدو کے بیج استعمال کرتے ہیں تو ان سے تقریباً 5 گرام پروٹین حاصل ہوتی ہے۔
امریکی ادارے USDA کے نیوٹریشنل ڈیٹا بیس کے مطابق ایک کپ کدو کے بھنے ہوئے بیجوں میں 285 حرارے ہوتے ہیں، جبکہ اس میں 17.87 گرام پروٹین، 12.42 گرام چکنائی اور 11.8 گرام غذائی فائبر بھی ہوتا ہے۔ ان میں پایا جانے والا پوٹاشیم پٹھوں کا اکڑاﺅ ختم کرتا ہے، جسم میں مائعات کے بہاﺅ کو متوازن کرتا ہے،معدنی ضروریات پوری کرکے بلڈ پریشر کو متوازن کرتا ہے جبکہ گردے کی پتھری کے خطرے کو بھی کم کردیتا ہے۔ کدو کے بیجوں میں پایا جانے والا فائٹو سٹیرلز نامی مادہ مردوں میں عام پائے جانے والے پراسٹیٹ کینسر کے خلاف بھی مدافعت پیدا کرتا ہے۔