دانتوں کی یہ خطرناک بیماری آپ کو بھی لگ سکتی ہے، بچنے کا طریقہ جانئے اور اپنے دانت خوبصورت بنالیں

دانتوں کی یہ خطرناک بیماری آپ کو بھی لگ سکتی ہے، بچنے کا طریقہ جانئے اور اپنے ...
دانتوں کی یہ خطرناک بیماری آپ کو بھی لگ سکتی ہے، بچنے کا طریقہ جانئے اور اپنے دانت خوبصورت بنالیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) صحت کے حوالے سے لاپرواہی کوئی نئی بات نہیں ہے اور کئی لوگوں کو اس کی وجہ سے نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے اور ایسا ہی کچھ ہم اپنے دانتوں کے ساتھ بھی کرتے ہیں۔ایک بیماری قابل علاج بیماری کا نامperiodontitisہے لیکن ہم اسے سنجیدگی سے نہیں لیتے اور اس کی وجہ سے ایک وقت ایسا آتا ہے کہ ہمارے دانت ایسی حالت میں چلے جاتے ہیں کہ دیکھنے پر انسان پریشان ہوجائے۔ ماہردندان کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنے دانتوں میں ہونے والی انفیکشن کو سنجیدگی سے نہیں لیں گے تو اس کی وجہ سے دانتوں کے ٹشوز کمزور ہونے لگتے ہیں اور ایک وقت آتا ہے کہ انسان کے دانت گرجاتے ہیں یاان کی ظاہری حالت ایسی ہوجاتی ہے کہ دیکھ کر بھی خوف آنے لگتا ہے۔

اس بیماری کی علامات میں دانتوں کی سوزش، مسوڑھوں کا سرخ اور حساس ہوجانا ، دانتوں اور مسوڑھوں کے درمیان پیپ، بدبودار منہ ، کڑوا ذائقہ، دانتوں کا گرنا اور دانتوں کے درمیان خالی جگہ کا پیدا ہونا شامل ہے۔
کب ڈاکٹر کے پاس جایا جائے
صحت مند مسوڑھے گلابی رنگ کے ہوتے ہیں لیکن اگر آپ کے مسوڑھے سرخ ہوجائیں یاان میں سے خون آنے لگے تو آپ کو دندان ساز کے پاس ضرور جانا چاہیے۔

مزید :

تعلیم و صحت -