بچوں کو باتھ استعمال کرنا سکھانے کا صحیح طریقہ

بچوں کو باتھ استعمال کرنا سکھانے کا صحیح طریقہ
بچوں کو باتھ استعمال کرنا سکھانے کا صحیح طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) ننھے بچوں کو رفع حاجت کیلئے تربیت اور رہنمائی فراہم کرنا ایک اہم مرحلہ ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ آج کے دور کی زیادہ تر مائیں یہ اہم ذمہ داری کا میابی سے نبھا نہیں پارہی ہیں۔ بچوں کی تربیت کے ماہر جان دوزمنڈ کا کہنا ہے کہ ان کی معلوماتی ویب سائٹ پر نصف سے زائد سوالات میں اس پریشانی کا اظہار کیا جاتا ہے کہ بچے یہ عمل صحیح طور پر سرانجام نہیں دے پارہے۔ روز منٹ کے خیال میں اس میں قصور بچوںکا نہیں بلکہ ماﺅں کا ہے۔ وہ پوچھتے ہیں کہ کیا آج سے 60 سال قبل مائیں اس مسئلہ سے اس قدر پریشان نظر آتی تھیں، بالکل نہیں۔ انہوں نے ماں کی پریشانی اور تفکر کو مسئلہ کی جڑ بتایا ہے۔ بچوں کو رفع حاجت کیلئے بٹھاتے وقت مائیں متفکر نظر آتی ہیں کہ بچہ یہ کام صحیح طور پر نہیں کر پائے گا۔ وہ صفائی کا خیال نہیں رکھ پائے گا۔ غلاظت ادھر اُدھر پھیل جائے گی یا بچہ بروقت یہ عمل شروع یا ختم نہیں کرے گا۔ روزمنڈ نے مسئلہ کا حل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بچے کا رویہ ویسا ہی ہوگا جیسا رویہ وہ ماں میں دیکھے گا۔ اگر آپ پرسکون، پراعتماد اور بچے کی صلاحیت کے بارے میں مثبت رائے رکھیں گی تو بچہ بھی کسی دقت کے بغیر ٹوائلٹ استعمال کرنے کے آداب سیکھ جائے گا۔ انہوں نے مثال دی ہے کہ بچے کھانا کھانے کیلئے چمچ کیسے استعمال کرتے ہیں۔ کیا مائیں اس معاملے میں بہت متفکر ہوتی ہیں؟ ہرگز نہیں، وہ جانتی ہیں کہ کچھ کوشش کے بعد بچہ اس کا استعمال سیکھ جائے گا۔ اس طرح بچے پر یہ دباﺅ مت ڈالیں کے وہ بغیر کسی غلطی کے رفع حاجت کا عمل مکمل کرے۔ کسی کمی بیشی کی صورت میں سختی سے مت پیش آئیں اور اس معاملے کو بالکل ہلکے پھلکے اور معمول کے عمل کے طور پر لیں۔ آپ دیکھیں گی کہ آپ کا بچہ بہت جلد کامیابی سے ٹوائلٹ کا استعمال سیکھ جائے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -