مرد بھی گھوڑے کی طرح تازہ دم ،اِس مسئلہ کا علاج صرف کھجلی میں ہے۔ایک لاجواب گھریلو نسخہ

مرد بھی گھوڑے کی طرح تازہ دم ،اِس مسئلہ کا علاج صرف کھجلی میں ہے۔ایک لاجواب ...
 مرد بھی گھوڑے کی طرح تازہ دم ،اِس مسئلہ کا علاج صرف کھجلی میں ہے۔ایک لاجواب گھریلو نسخہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(طبی رپورٹر) کھجلی میں بھی ایک علاج پنہاں ہے لیکن عام طور پر اسکو خارش سمجھ کر نظر انداز کردیا جاتا ہے ۔اس کو ختم کرنے کے لئے مسکن ادویات کھائی جاتی ہیں ۔کھجلی یا خارش کا نام سنتے ہی طبیعت میں بے چینی کا احساس نمودار ہوجاتاہے ۔جب یہ شروع ہوتی ہے تو انسان خارش کرکر کے خود کو لہولہان بھی کرلیتا ہے اور کئی بار تو اعضا متورم بھی ہوجاتے ہیں ۔لیکن اسی کھجلی میں جو جان بوجھ کر کی جائے اس میں بڑی لذت اور فرحت اور تازگی و جوانی پیدا ہوتی ہے ۔آپ حیران ہوں گے کہ جب تک گھوڑے کو روزانہ کجھلی نہ کی جائے وہ تازہ دم نہیں ہوتا ۔اس کے لئے سائیس،کوچوان کے پاس کھجلی کے لئے ایک آلہ ہوتا ہے جس سے اسکے پورے جسم کو کجھلاتا ہے اور گھوڑا بڑی فرحت محسوس کرتا ہے ۔مجھے یاد ہے ایک بار میں رات گئے شاہ نور اسٹوڈیو میں سلطان راہی کی فلم شوٹنگ کی کوریج کرنے پہنچاتودیکھا کہ حاجی صاحب ( پیار سے سب لوگ سلطان راہی کو اس نام سے بھی پکارتے تھے) ایک جانب کچھ اس انداز میں جھکے بیٹھے ہیں اور ساتھ ساتھ چہرے پر عجیب طرح کے تاثرات بھی نمودار ہورہے ہیں کہ قریب جاکر دیکھناپڑا۔دیکھا ان کا ایک خادم انکی کمر پر خارش کررہا ہے ۔پوچھا یہ کیا تو بولے کہ گھوڑا تیار ہورہا ہے۔انہوں نے بعد میں وضاحت کی ایک بار انہیں حکیم صاحب نے تھکاوٹ کی شکایت کرنے پر مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنی کمر پر خارش کرایا کریں ۔یہ حیرت انگیز نسخہ ہے جو اچھے کسلمندی ،بوریت ،تھکن،حتیٰ کہ موڈ وک بھی ٹھیک کردیتا ہے ۔سلاطنا راہی چونکہ کئی کئی دن رات لگاتار کام کرتے تھے اور انکا بدن چور چور ہوجاتا ہے ۔ان کی تروتازگی کا ایکعلاج اس میں تھا کہ وہ روزانہ کمر پر خارش کراتے تھے۔
تروتازگی کے لئے یہ قدیمی نسخہ ہے ۔چائینزتو اس کا باقاعدہ استعمال کرتے ہیں اور اسکے کھجلی سٹک بھی بنا رکھی ہے جو بازاروں میں عام ملتی ہے۔اس میں کوئی امر مانع نہیں کہ ہر ایسے مردو خاتون اور نوجوان کو کھجلی فارمولہ اپنی زندگی میں داخل کرنا چاہئے تاکہ موجودہ تھکن والی زندگی سے بے زار ہوکر ڈپریشن اور سستی میں مبتلا ہونے والے لوگ اپنے ہاتھوں سے خود کو تازہ دم کرنے کا اہتمام کرسکیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -