خوش رہنے کیلئے ہفتے میں کتنی مرتبہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی ضروری ہے؟ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا، مَردوں کے سب اندازے غلط ثابت کردئیے

خوش رہنے کیلئے ہفتے میں کتنی مرتبہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی ضروری ہے؟ جدید ...
خوش رہنے کیلئے ہفتے میں کتنی مرتبہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی ضروری ہے؟ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا، مَردوں کے سب اندازے غلط ثابت کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹونٹو (نیوز ڈیسک) یہ تاثر عام پایا جاتا ہے کہ خوشگوار ازدواجی زندگی کے لئے ازدواجی فرائض کی ادائیگی زیادہ سے زیادہ کی جائے تو بہتر ہے، لیکن سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے کیونکہ خوش رہنے کے لئے ہفتے میں ایک بار بھی کافی ہے۔

اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے سائنسدانوں نے کی، جس میں ہزاروں افرادپر کی جانے والی دو مختلف تحقیقات کا ایک مشترکہ سروے کیا گیا تھا۔ سائنسی جریدے سوشل سائیکولوجیکل اینڈ پرسنالٹی سائنس میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں سائنسدان ایمی موئس کہتی ہیں کہ ازدواجی زندگی کو خوشگوار رکھنے کے لئے ازدواجی فرائض کی ادائیگی بنیادی اہمیت کی حامل ہے، لیکن یہ تاثر غلط ہے کہ اس کی بکثرت ضرورت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ جو جوڑے ہفتے میں ایک بار فرائض کی ادائیگی کرتے ہیں ان کی زندگی پرمسرت رہتی ہے، تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ایک سے زائد بار فرائض کی ادائیگی نقصان دہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتے میں ایک بار اوسط تعداد ہے اور اگر کوئی جوڑے اس سے زیادہ بار فرائض کی ادائیگی کرتے ہیں تو انہیں یہ سلسلہ اسی طرح جاری رکھنا چاہیے۔

مزید :

تعلیم و صحت -