اگر کسی کو ہارٹ اٹیک ہورہا ہو یا سانس نہ آرہا ہو تو کیا کرنا چاہیے؟ جانئے وہ طریقہ جس سے آپ ایک دن کسی کی زندگی بچاسکتے ہیں

اگر کسی کو ہارٹ اٹیک ہورہا ہو یا سانس نہ آرہا ہو تو کیا کرنا چاہیے؟ جانئے وہ ...
اگر کسی کو ہارٹ اٹیک ہورہا ہو یا سانس نہ آرہا ہو تو کیا کرنا چاہیے؟ جانئے وہ طریقہ جس سے آپ ایک دن کسی کی زندگی بچاسکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) ہر سال ہزاروں دل کے مریض ’سی پی آر‘صحیح طریقے سے نہ ملنے کی وجہ سے مرجاتے ہیں۔برطانوی تعلیمی ادارے وارویک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اگر دل کے دورے کی صورت میں ’سی پی آر‘مل جائے تو مریض کو مرنے سے بچایا جاسکتا ہے لیکن اگر یہ نہ ملے یا ٹھیک طرح نہ ملے تو موت یقینی ہوتی ہے۔
برٹش ہارٹ فاﺅنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیوسائمن گلیپسی کا کہنا ہے کہ ہر سال ہزاروں لوگ ایسی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں کہ جو اگر انہیں بروقت مل جائے تو ان کی جان بچائی جاسکتی ہے۔اس کا کہنا تھا کہ برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی لوگوں کو ’سی پی آر‘ کے بارے میں درست معلومات نہیں ہیں لہذا ضروری ہے کہ اس کے بارے میں مکمل آٓگاہی حاصل کی جائے۔برٹش ہارٹ فاﺅنڈیشن نے اس سلسلے میں تین ایسی باتیں بتائی ہیں جن کے بارے میں آگاہی سی پی آر دینے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ایسی صورت میں آپ دل کے دورے والے مریض کی بہت زیادہ مدد کرتے ہیں اور اس کی جان بچائی جاسکتی ہے،آئیے آپ کو ان تین اقدامات سے آگاہ کرتے ہیں۔
کال کریں
اگر دل کے دورے والے مریض کو سانس نہیں آرہی یا ٹھیک سے نہیں آرہی تو سی پی آر (کال،پُش،ریسکیو)شروع کرنے سے قبل کسی کو یمبولینس بلانے کے لئے کہیں،اگرآپ اکیلے ہیں تو پہلے ایمرجنسی نمبر پر کال کریں۔
سینے کو زور سے دبائیں(پُش)
مریض کو زمین پر لیٹا دیں اور پھر اپنا ایک ہاتھ اس کے سینے پر کھیں اور دوسرا ہاتھ (لکھنے والا ہاتھ)اپنے ہاتھ پر رکھ کر زور سے دبائیں۔دبانے کے لئے اپنے ہاتھ کی ہتھیلی کا استعمال کریںاور دبائیں اور چھوڑیں۔ایک سیکنڈ میں دو بار دبائیں یعنی آپ کو ایک منٹ میں 100سے120بار دبانا ہے اور ساتھ ہی زور زور سے گنیں تاکہ آپ کو اندازہ رہے کہ آپ کتنی بار دباچکے ہیں۔

منہ کے ذریعے سانس(ریسکیو)
اب آپ کو یہ کرنا ہے کہ مریض کی ٹھوڑی کو اونچاکرنا ہے یعنی اس کی گردن کو خم دے کر منہ کو اوپر لانا ہے ، اس کے ناک کو اپنے ایک ہاتھ سے بند کرنا ہے اوردوسرے ہاتھ کے ساتھ اس کا منہ کھولتے ہوئے اس کے ہونٹوں پراپنے ہونٹ رکھ کر لمبی سانس اندر دینی ہے۔اب پھر خودلمبی سانس لیں اور اس کے منہ میں ہواداخل کرنی ہے۔جب آپ اپنا منہ پیچھے کریں گے تو اندر گئی ہوئی ہواسے مریض کا سینہ اوپر اور نیچے ہوگا۔اب پھر اس کے سینے کو دبائیں اور پھر سانس دیں۔

ایک سال سے کم عمر کے بچوں میں سی پی آر ایک ہاتھ سے کریں تاکہ ان کے سینے کو نقصان نہ پہنچے جبکہ بڑے بچوں میں بھی سینے پر دباﺅ کم رکھیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -