سستے اور بہترین مساج کا منفرد ترین طریقہ
لندن (مانیٹر نگ ڈیسک )اپنی طرف متوجہ کرنے اور احتجاج کو پراثر بنانے کے لئے نت نئے طریقے اختیار کئے جاتے ہیں۔ اب آپ اس واقع پر غور کریں جس میں ایک 51 سالہ لی چاﺅ چنگل پارک کی سیمنٹ کی نئی سیڑھیوں پر اچانک لڑھکنا شروع ہوا اور اوپر سے نیچے آخری سیڑھی تک آیا۔ وہ اٹھا نہایت اعتماد سے چلتا ہوا سب سے اوپر والی سیڑھی پر گیا اور دوبارہ لڑھکنے لگا۔ یہ مشق وہ تواتر سے کررہا تھا۔ لوگ حیران تھے کہ وہ ایسا کیوں کررہا ہے۔ کسی کا خیال تھا جیسے وہ کسی سیاسی معاملے پر احتجاج کررہا ہو لیکن ایسا نہیں تھا جب لی چاﺅ سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ میں یہ مشق اپنے جسم کے پریشر پوائنٹس کو متوازن رکھنے کے لئے ایسا کرہا ہوں اور اس نے یہ خیال ہیلتھ کلب میں کنکریوں پر لڑھکنے سے لیا۔ قارئین کے لئے یہ انکشاف بہت ہی دلچسپ ہوگا وہ یہ مشق تین سالوں سے کررہا ہے اور اسے کبھی بھی کوئی زخم نہیں آیا۔