موٹاپاختم کرنے کے دس ٹوٹکے

موٹاپاختم کرنے کے دس ٹوٹکے
موٹاپاختم کرنے کے دس ٹوٹکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)موٹاپہ ایک ایسا عذاب ہے جس کی نجات ہر انسان چاہتا ہے۔ آئیے ان چند مقبول ترین طریقوں پر بات کرتے ہیں جو موٹاپے کے خاتمہ کا سبب بن سکتے ہیں۔
ٹپ نمبر1:سب سے پہلے یہ طے کر لیں کہ آپ کو کتنا وزن کم کرنا ہے۔ کچھ لوگ یہ طے کرکے وزن گھٹانے کے طریقوں کی طرف رغبت رکھتے ہیں کہ ایک ماہ میں زیادہ سے زیادہ اپنے وزن کی کمی کرنا ہے لیکن یہ کوئی صحت مند رجحان نہیں ہے۔ آپ اپنے قد کاٹھ اور قامت کے حوالے سے وزن کریں اور پھر کسی طبی ماہر سے مشورہ کرکےیہ طے کریں کہ آپ کی جسامت کے لئے کتنا وزن مناسب رہے گا اور کتنا وزن آپ کو گھٹانا ہے۔
ٹپ نمبر2: وزن کرنا ایک سائنس ہے اور اس میں قیاس نہیں چلتا۔آپ کو یہ بھی طے کرنا چاہے کہ وزن کو کتنے دنوں میں کم کرنا ہے۔ یہ ٹائم ٹیبل بہت ہی ضروری ہے اس کے لئے پھر کسی طبی ماہر سے رجوع کرنا پڑے گا جو آپ کو بتائے گا کہ مطلوبہ ہدف پانے کے لئے کتنا عرصہ مناسب رہے گا۔
ٹپ نمبر3: اپنے کچن میں ہر طرح، پھل سبزیاں کا بندوبست رکھیں۔ ایسے پھل اور سبزیاں جو صحت کے لئے مفید ہوں۔ ان کے علاوہ گوشت، دالیں ،دلیہ، مصالحہ جات اور مختلف غذائی اجزاءبھی موجود ہونے چاہیں۔ کھانا وقت پر پکائیں اور تازہ کھانا کھائیں۔
ٹپ نمبر4:کوشش کریں کہ گھریلو کھانوں پر انحصار کریں۔ اس ضمن میں آپ کبھی بھی ایسے فرد سے نصیحت لے سکتے ہیں جس نے وزن پر قابو پایا ہو۔وہ بہت سی نصیحتوں میں سے ایک کارآمد نصیحت یہ کرے گا کہ ہمیشہ گھریلو کھانا کھائیں چاہے یہ کھانا کسی نے ہی بنایا ہو۔
ٹپ نمبر5:وزن کم کرنے کا سب سے بہترین طریقہ حرکت قلب پر قابو پانا ہے اور یہ کام بغیر کسی ایسی ورزش کے بغیر ممکن نہیں لہٰذا آپ کو چاہیے کہ کسی بھی ورزش کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں۔اگر ہلکی ورزش کے بعد دل کی دھڑکن قابو میں رہے تو سمجھ لیں کہ وزن کم ہو رہا ہے۔ اس کے لئے جم جوائن کرنے کی ضرورت نہیں گھر میں بھی ہلکی ورزش کی جا سکتی ہے۔
ٹپ نمبر6:اپنے کھانے کی عادت پر غور کریں اور پہلی ہی فرصت میں ہلکا پھلکا کھانا آپ کی ترجیح ہونی چاہیے۔ فرنچ فرائز کو ایک طرف کردیں۔ گیس والے مشروبات کی طرف دیکھنا بھی نہیں اور تیل میں تلے سموسوں کو اپنے لئے حرام قرار دے دیں۔اپنے لئے ہلکے پھلکے کھانوں کی فہرست بنالیں۔یہی وزن گھٹانے کا بہتر طریقہ ہے۔
ٹپ نمبر7:کسی ایک صحت مند مشغلے کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں۔ صرف 30سے 60منٹ کی جسمانی ورزش پر اکتفا کرلینا ہی کافی نہیں بلکہ گھر سے دفتر اور دفتر سے واپس گھر تک کے سفر میں کوئی مشغلہ ایسا ضرور ہو جس میں ہر جگہ ہو جسے روزانہ ایسی کمپنی میں کچھ وقت گزاریں جہاں رہیں بیٹھک ہو۔ویک اینڈ پر رشتہ داروں کے ساتھ پکنک منانے کا کوئی موقع بنائیں۔
ٹپ نمبر8:اپنے آپ کو سٹریس اور تناﺅ سے دور رکھیں اور اگر کوئی پریشانی لاحق ہو بھی جائے تو اس سے نجات پانے کے لئے باقاعدہ طور پر سائنسی طریقوں کی مدد سے کوئی ایسا راستہ بنائیں جس میں کامیابی ملے۔بعض لوگ پریشانی میں زیادہ کھانے کا شکار ہو جاتے ہیں۔آپ تناﺅ سے نجات پانے کے لئے یوگا، لمبی اور گہرے سانس لینے کی مشق کو اپنائیں اور اگر کچھ ممکن نہ ہو تو کم از کم کتب بینی کی طرف مائل ہو جائیں۔
ٹپ نمبر9:وافر مقدار میں پانی پئیں، انسانی جسم کے تمام افعال کے لئے ضروری ہے کہ پانی کا استعمال بہتر کیا جائے۔کہتے ہیں کہ دن میں کم از کم 8گلاس پانی کے پینے سے صحت درست رہتی ہے اور وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔ کوشش کریں کہ پانی کی بوتل آپ کے ہاتھ کا لازمی جزو بن جائے۔
ٹپ نمبر10:کام کام اورکام بھی وزن کے بڑھنے کی وجہ ہو سکتا ہے لہٰذا ہر انسان کو چاہیے کہ وہ کام کے دور میں وقفہ ڈالے اور صحت مند چھٹیاں گزارنے کا پروگرام تکمیل دے۔

مزید :

تعلیم و صحت -