خواتین کے کپڑوں کے ذریعے پیازوں کو 6 ماہ تک محفوظ رکھنے کا انتہائی حیران کن طریقہ ماہرین نے بتادیا

خواتین کے کپڑوں کے ذریعے پیازوں کو 6 ماہ تک محفوظ رکھنے کا انتہائی حیران کن ...
خواتین کے کپڑوں کے ذریعے پیازوں کو 6 ماہ تک محفوظ رکھنے کا انتہائی حیران کن طریقہ ماہرین نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سبزیوں کا وافر استعمال صحت کاضامن ہوتا ہے لیکن ان کا خراب ہونا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سبزیوں کے شوقین افراد کے کچن میں گلی سڑی سبزیوں کا انبار نظر آتا ہے۔ اب ماہرین نے مختلف سبزیوں کو تادیر محفوظ رکھنے کے انتہائی حیران کن طریقے بتادیئے ہیں جن پر عمل کرکے پیاز، ٹماٹر، شملہ مرچ و دیگر کئی سبزیوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے پیاز کو سڑنے یا اُگنے سے بچانے کا طریقہ یہ بتایا ہے کہ اسے خواتین کے صاف جالی دار چست پاجامے، جسے ہم ٹائٹس (Tights)بھی کہتے ہیں، میں محفوظ کیا جائے۔ پاجامے کی ٹانگ میں ایک پیاز ڈال کر اوپر ایک گرہ لگائیں اور پھر دوسرا پیاز ڈال کر اس کے اوپر بھی گرہ لگا دیں، اس طرح ہر پیاز کے درمیان فاصلہ رہے گا اور وہ ایک دوسرے سے مس نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ چونکہ ٹائٹس ہوادار ہوتے ہیں۔ اس میں سے پیاز کو روشنی اور ہوا ملتی رہے گی لہٰذا وہ کئی مہینے تک محفوظ رہے گا، نہ سڑے گا اور نہ ہی اُگے گا۔

اگر آپ جوڑوں کے درد سے پریشان ہیں تو لیموں کو اس طریقے سے استعمال کرنے سے تمام مسائل حل ہوجائیں گے
پیاز، شملہ مرچ، ٹماٹر اور لیموں وغیرہ کے ساتھ ایک مسئلہ ہوتا ہے کہ عموماً ہم ان میں سے کوئی چیز آدھی استعمال کرنا چاہتے ہیں لیکن بچ رہنے والی آدھی چیز خراب ہو کر ضائع ہو جاتی ہے۔ ماہرین نے اس مسئلے کا یہ حل بتایا ہے کہ ان چیزوں میں سے جس کو آپ آدھا استعمال کرنا چاہتے ہیں اسے درمیان میں سے کاٹیں اور نچلا حصہ استعمال کر لیں جبکہ بچ جانے والے اوپری حصے کو کھانے کی مختلف اشیاءڈھانپنے والے ڈھکن (Silicone Lids)کے اوپر رکھ دیں۔ ڈھکن وہ استعمال کریں جس کی سطح ہموار ہو اور لیموں یا پیاز وغیرہ کی کٹی ہوئی سطح اس کے اوپر ہموار آ جائے۔ ڈھکن کا سائز بھی اس کٹی ہوئی چیز کے سائز کے مطابق استعمال کریں۔ اس طرح آدھی بچ جانے والی چیز تادیر محفوظ رہے گی اور کٹے ہوئے حصے سے خراب نہیں ہو گی۔دھنیے اور پودینے جیسی چیزیں عموماً خشک ہو جاتی ہیں۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ ایسی چیزوں کو لا کر ان کے پیکٹ میں ہی مت رکھیں بلکہ انہیں نکال کر ان کے نچلے حصے پانی میں ڈبو دیں۔ اس طرح وہ تادیر ہری بھری رہیں گی۔

مزید :

تعلیم و صحت -