وہ قدرتی مشروب جس کے روزانہ استعمال سے صرف 2 ماہ میں آپ اپنے پیٹ کی 50 فیصد چربی بنا کسی ورزش کے پگھلاسکتے ہیں، کونسا مشروب ہے؟ جان کر آپ فوری آزمانے پر مجبور ہوجائیں گے
لندن (نیوز ڈیسک)صرف موٹاپے کے شکار افراد ہی جانتے ہیں کہ پیٹ پر جمع ہوجانے والی چربی سے نجات پانا کس قدر مشکل کام ہے۔ بھوکے رہیں یا سخت ترین ورزشیں کریں، اس چربی میں کمی ہوتی نظر نہیں آتی، البتہ خوش قسمتی سے ایک ایسا آسان نسخہ بھی دستیاب ہے جو ڈائیٹنگ اور ورزش کے بغیر ہی پیٹ کی چربی کو حیرت انگیز تیزی سے پگھلاسکتا ہے۔
موٹاپے کے خاتمے کے لئے ٹماٹر بھی کام آسکتا ہے، شاید آپ نے کبھی نہیں سوچا ہوگا، لیکن یہ جان کر آپ حیران ہوں گے کہ سائنسدانوں نے ٹماٹر کے جوس کو وزن میں کمی کے لئے کرشماتی نسخہ قرار دیا گیا ہے۔ سائنسی جریدے ”نیوٹریشن“ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک گلاس ٹماٹر کا جوس روزانہ پینے سے آپ کی کمر پر جمع چربی اس تیزی سے غائب ہوگی کہ آپ خود بھی دیکھتے ہی رہ جائیں گے۔ مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جوس کے ساتھ آپ کو سخت ورزش اور ڈائیٹنگ کی بھی ضرورت نہیں۔
اگر آپ کا وزن تیزی سے کم ہورہا ہے تو خوش نہ ہوں کیونکہ ۔ ۔ ۔ تحقیق میں انتہائی تشویشناک انکشاف
سائنسدانوں نے تحقیق میں معلوم کیا کہ جو افراد روزانہ 280 ملی لیٹر سبزیوں کا جوس پیتے ہیں وہ دیگر افراد کی نسبت دو گنا رفتار سے وزن میں کمی کرسکتے ہیں۔ تحقیق میں شامل خواتین کے ایک گروپ کے مشاہدے سے معلوم ہوا کہ ٹماٹر کا جوس استعمال کرنے سے نہ صرف موٹاپے میں کمی ہوئی، جبکہ اضافی فائدہ یہ ہوا کہ ان کا کولیسٹرول لیول بھی کم ہوگیا تھا۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے ”ہمارے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ٹماٹر کے جوس کا روزانہ استعمال نہ صرف کمر پر جمع چربی کو ختم کرتا ہے بلکہ کولیسٹرول اور سوزش میں کمی لانے کیلئے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔“ یاد رہے کہ ایک اور تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ ٹماٹر کا جوس موٹاپے کے شکار افرادمیں موٹاپے کی وجہ سے پیدا ہونے والی کئی اقسام کی بیماریوں کے خلاف بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
ٹماٹر میں پایا جانے والا مادہ لائکو پین ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو کہ میٹا بولزم بوسٹنگ ہارمون ایڈی پونیسٹین میں 25 فیصد تک اضافہ کردیتا ہے۔ ٹماٹر میں حرارے اور کاربوہائیڈریٹ بھی بہت کم ہوتے ہیں جبکہ پانی کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔ فروٹ جوس کے برعکس ٹماٹر کا جوس کم حرارے اور کم میٹھا رکھتا ہے۔ اس کی وجہ سے بلڈ شوگر کے لیول میں بھی اضافہ نہیں ہوتا اور یوں آپ کی بھوک بھی کنٹرول میں رہتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر آپ دو کھانوں کے درمیان کوئی ہلکی پھلکی چیز کھانے یا فروٹ جوس پینے کی بجائے ٹماٹر کا جوس پی لیں تو آپ کی صحت کیلئے اس سے اچھا نسخہ کوئی نہیں ہوسکتا۔