گردوں کے ناکارے ہونے کی وہ 5علامات جنہیں جان کر آپ بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں

گردوں کے ناکارے ہونے کی وہ 5علامات جنہیں جان کر آپ بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں
گردوں کے ناکارے ہونے کی وہ 5علامات جنہیں جان کر آپ بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) گردوں کا مرض ایک موذی بیماری ہے اور اگر انسان کے گردے فیل ہوجائیں تو اسے ڈائلسیز جیسے تکلیف دہ مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔گردوں کا ناکارہ ہونا یاک دم کا عمل نہیں بلکہ اس کی کئی نشانیاں پہلے ہی نمودار ہونے لگتی ہیں لیکن ہم اپنی لاعلمی میں انہیں نظرانداز کردیتے ہیں۔آئیے آپ کو گردوں کی بیماری کی اہم علامات سے آگاہ کرتے ہیں۔

گردوں کے ناکارے ہونے کی وہ 5علامات جنہیں جان کر آپ بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں

کمرکے نچلے حصے میں درد
یہ گردوں کی بیماری کی سب سے بڑی نشانی ہے جس میں کمر کے نچلے حصے میں درد ہوتا ہے۔ یہ درد ایک جانب یا دونوں اطراف میں ہوسکتا ہے۔اگر رات میں نیند سے بیدار ہونے کے بعد پیشاب کرتے ہوئے درد ہوتو یہ ایک خطرناک علامت ہے لہذا اسے سنجیدہ لیں۔
خشک جلد اور خارش
گردوں میں خرابی کی وجہ سے خون میں فاسد مادے اکٹھے ہوتے رہتے ہیں جو کہ جلد پر ظاہر ہوتے ہیں۔ ایسی صورت میں جلد پر خارش، خراش اور خشکی ہوسکتی ہے۔اگر آپ اس پر کریم لگائیں تب بھی اس سے خشکی نہیں جاتی اور مسائل بڑھتے رہتے ہیں۔
پیشاب کی ہئیت میں تبدیلی
اگر آپ کا پیشاب بلبلوں والا، اس میں خون آئے، اس کا رنگ سیاہ ہوجائے یابار بار پیشاب آنے لگے تو یہ بھی گردوں میں خرابی کی وجہ سے ہے۔
سوجن
گردوں میں خرابی کی وجہ سے جسم سے فاسد مادے نہیں نکلتے اور جسم میں ہی رہنے لگتے ہیں جس کی وجہ سے انسانی اعضاءجیسے ہاتھ، پاﺅں، گٹنے اور پاﺅں سوجن کا شکار ہوجاتے ہیں۔
تھکاوٹ اور کمزوری
ہمارے گردے ایک ہارمونerythropoietinخارج کرتے ہیں جن کی وجہ سے سرخ خلیوں کی مقدار متوازن رہتی ہے۔ سرخ خلیوں کی وجہ سے جسم میں آکسیجن مہیا کی جاتی ہے لیکن گردوں کی بیماری کی صورت میں ایسا نہیں ہوتا اور جسم کے اعضاءکو آکسیجن کی مناسب مقدار نہیں ملتی اور انسان تھکاوٹ اور کمزوری کا شکار رہنے لگتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -