ایبولا،محکمہ صحت سندھ نے عالمی ادارہ صحت سے احتیاطی اشیا کی اپیل کر دی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ صحت سندھ نے عالمی ادارہ صحت کو یبولا وائرس سے بچاﺅ کے لیے حفاظتی اشیا فراہم کرنے کی درخواست کردی۔محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت کو ارسال کئے گئے خط میں ایبو لا وائرس کی ممکنہ پاکستان آمد اور اس سے بچاﺅ کے لئے گاﺅن،کیپس،گلاسسز،ماسک سمیت کئی اشیاءفراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سروسز ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔خط میں احتیاطی اشیا جلد از جلد فراہم کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔