کیلے کو ابال کر اس میں دار چینی ڈالیں، آپ کی زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ فوری حل ہوجائے گا

کیلے کو ابال کر اس میں دار چینی ڈالیں، آپ کی زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ فوری حل ...
کیلے کو ابال کر اس میں دار چینی ڈالیں، آپ کی زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ فوری حل ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بے خوابی، ناقص نیند، ڈپریشن اور دیگر ایسے عارضے آج دنیا میں عام ہو چکے ہیں جن کا علاج الٹا کئی طرح کے مضراثرات اپنے ساتھ لے کر آتا ہے لیکن اب ماہرین نے ان عارضوں سے نجات کا ایک انتہائی آسان اور قدرتی حل بتا دیا ہے جس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہے۔ ویب سائٹ organichealthteam.com کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ رات کو سوتے وقت کیلے اور دارچینی کی چائے پی لیں تو آپ کا بے خوابی اور ناقص نیند کا مسئلہ جاتا رہے گا جوآنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں، پورے جسم کے درد، ہمہ وقت کی تھکاوٹ، ڈپریشن اور دیگرایسے درجنوں عارضوں کی بنیادی وجہ ہے۔

ادرک کو اس طریقے سے استعمال کریں تو پیٹ کی چربی دنوں میں پگھل جائے گی اور جسم کی تمام دردوں سے چھٹکارہ مل جائے گا
ماہرین کے نسخے کے مطابق آپ ایک کیلا لیں اور اسے ایک گلاس کھولتے ہوئے پانی میں ڈال دیں۔ 10منٹ تک کیلے کو پانی میں ابالنے کے بعد پانی چھان لیں اور اس میں دو گرام پاﺅڈر دار چینی حل کریں اور سونے سے ایک گھنٹہ پہلے پی لیں۔ آپ چاہیں تو پانی میں ابالے گئے کیلے کواس چائے کے ساتھ کھا بھی سکتے ہیں۔ پہلے روز ہی یہ مشروب آپ کوانتہائی حیران کن نتائج دے گا ۔

مزید :

تعلیم و صحت -