بیٹی کا وزن کم کروانے کے لئے ماں کی گھناﺅنی حرکت

بیٹی کا وزن کم کروانے کے لئے ماں کی گھناﺅنی حرکت
بیٹی کا وزن کم کروانے کے لئے ماں کی گھناﺅنی حرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک ہسپتال میں پیٹ کے شدید درد میں مبتلا ایک لڑکی کو لایا گیا لیکن اس کا مسئلہ سامنے آنے پر ڈاکٹروں کی عقل بھی دنگ رہ گئی۔ ہسپتال کی نرس ماریکارا وسوریو کا کہنا ہے کہ جب لڑکی کو ہسپتال لایا گیا تو اس کا پیٹ پھولا ہوا تھا اور وہ شدید درد کی شکایت کررہی تھی۔
پہلے تو انہوں جنے سوچا کہ لڑکی حاملہ ہے لیکن جب الٹرا ساﺅنڈ کیا گیا تو اس خیال کی نفی ہوگئی البتہ اس کی بڑی آنت میں کچھ غیر مانوس اشیاءنظر آئیں۔
اسی دوران لڑکی نے رفع حاجت کیلئے اجازت چاہی اور چند لمحوں بعد ہی بیت الخلاءسے اس کی چیخیں سنائی دیں۔ نرس کا کہنا ہے کہ طبی عملہ یہ دیکھ کر دہل گیا کہ لڑکی کے پیٹ سے بڑی مقدار میں ٹیپ ورم نامی کیچوا نما لمبے لمبے کیڑے خارج ہوئے تھے۔ یہ منظر دیکھتے ہی لڑکی کی والدہ کا رنگ سفید پڑ گیا اور اس نے بے ساختہ اپنی بیٹی سے معافیاں مانگنا شروع کردیں۔
خاتون نے اعتراف کرلیا کہ اس نے خوبصورتی کے ایک مقابلے میں شرکت سے پہلے اپنی بیٹی کا وزن کم کرنے کیلئے اسے ٹیپ ورک کے انڈے کھلا دئیے تھے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ لڑکی کے پیٹ میں جانے کے بعد انڈوں سے کیچوا نما کیڑے نکل آئے تھے لیکن خوش قسمتی سے محض بیت الخلاءکے ایک چکر کے بعد وہ اس مصیبت سے آزاد ہوگئی تھی۔

مزید :

تعلیم و صحت -