خواتین کے لئے میتھی کے حیرت انگیز فوائد

خواتین کے لئے میتھی کے حیرت انگیز فوائد
خواتین کے لئے میتھی کے حیرت انگیز فوائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(بیورونیوز ) دنیا بھر میں عموماً اور برصغیر پاک و ہند میں خصوصاً کھانوں میں خوشبو اور ذائقہ کے لئے میتھی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن یہاں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ میتھی کا استعمال صرف خوشبو اور ذائقہ کے لئے ہی نہیں بلکہ یہ بے پناہ طبی فوائد بھی رکھتی ہے۔ میتھی پتوں کی صورت میں ہو یا بیج کی، یہ اپنے اندر متعدد مفید نیوٹرنٹس رکھتی ہے۔ ماہرین کے مطابق کچن میں مختلف کیمیکلز کی موجودگی میں میتھی کا استعمال خواتین کی مختلف طریقوں سے حفاظت کا فریضہ بھی سرانجام دیتا ہے۔ میتھی خواتین کے پوشیدہ امراض خصوصاً حیض کے مسائل کا قدرتی علاج ہے۔ آئرن سے بھرپور ہونے کے باعث دوران حمل، بچوں کو دودھ پلانے والی مائیں اور عفوان شباب کے موقع پر میتھی کا استعمال نہایت سود مند ہے۔ میتھی میں پایا جانے والے مرکب (Diosgenin) جسم میں ہارمونز کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے بھی ضروری تصور کیا جاتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -