جگر کی صفائی کے لئے مفید غذائیں

جگر کی صفائی کے لئے مفید غذائیں
جگر کی صفائی کے لئے مفید غذائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوزڈیسک ) ہمارے جسم کا وہ کون سا حصہ ہے،جو سب سے زیادہ متحرک اور ہماری زندگی کو رواں دواں رکھتا ہے؟ تو اس میں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ اس کا آسان جواب جگر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم جو بھی کھاتے یا پیتے ہیں، وہ ہمارے جگر سے ہی گزر کر جاتا ہے، لہذا گردے کی صحت اور بہتری پر توجہ دینا ہمارے لئے نہایت ضروری ہے۔ تو یہاں ہم آپ کو ان غذاﺅں کے بارے میں بتائیں گے، جن کے استعمال سے آپ کے جگر کی صفائی ہوگی اور نتیجتاً وہ بہتر کام کرے گا۔
گاجر اور چقندر: گاجر اور چقندر بیٹاکیروٹین نامی جزو سے بھرپور ہوتی ہیں، جو جگر کی فعالیت کو بڑھا دیتا ہے۔
لہسن: گاجر اور چقندر کے استعمال میں لہسن کو قطعاً مت بھولئے گا، کیوں کہ لہسن سے اینزائمز پیدا ہوتے ہیں، جو جگر میں موجود زہر کے اخراج کا ذریعہ ہیں۔
سبز چائے: سبز چائے میں شامل کیچین (سفید بلوری سفوف) کو مضبوط اینٹی آکسائیڈینٹ ایجنٹ کے طور پر جانا جاتا ہے، جوجگر کی عمومی صحت کو بحال رکھنے کے لئے زہریلی مادوں کو خارج کر دیتا ہے۔
گوبھی: گوبھی جگر کی صفائی کا بہترین ذریعہ ہے، لہذا سالن یا سالاد دونوں صورتوں میں اس کے استعمال میں اضافہ کیا جائے۔
اخروٹ: اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور اخروٹ جگر سے زہریلے مادوں کے اخراج کے عمل کو تیز کر دیتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -