اونٹنی کا دودھ دنیا کا بہترین دودھ ہے: طبی ماہرین

اونٹنی کا دودھ دنیا کا بہترین دودھ ہے: طبی ماہرین
اونٹنی کا دودھ دنیا کا بہترین دودھ ہے: طبی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)طبی ماہرین نے اونٹنی کے دودھ کو دنیا کا بہترین دودھ قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی میں کیمل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور شعبہ لائیوسٹاک مینجمنٹ کے اشتراک سے ورلڈ کیمل ڈے پر سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستانی اونٹنی کا دودھ اپنے ذائقے اور کوالٹی کے حوالے سے دنیا کا بہترین دودھ ہے جسے ذیا بیطس سمیت متعدد امراض کے علاج میں بہت مفید ہوگی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ پاکستان میں اونٹوں کے دودھ اور گوشت کی افادیت سمیت بریڈنگ اور جینیاتی تنوع کے اعتبار سے تحقیق کی ضرورت ہے۔ جرمن سائنس دان ڈاکٹر ایلسی نے کہا کہ وہ گزشتہ دو دہائیوں سے بھارت میں اونٹوں کے بارے میں جاننے اور تحقیق میں مصروف ہیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ اونٹ کے گوبر سے بہترین کوالٹی کے کاغذ تیار کئے جاسکتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -