جو اس جڑی بوٹی کو کھائے گا، جادو اور زہرکے اثر سے بچ جائے گا
لاہور (حکیم محمد عثمان)بے شک بدنی اور قلبی بیماریوں کے لئے قرآن شفا ئے کامل ہے۔رسول خدا ﷺ نے اپنی امت کو علاج معالجہ کے لئے غذاو ¿ں کے طبی رو حانی خواص سے مطلع فرماکر اس پر احسان عظیم فرمایا ہے اور یہ علاجِ حق ہے۔جو انسان بھی اس یقین سے طب نبویﷺ کے مطابق علاج کرتا ہے شفائے کاملہ حاصل کرتا ہے۔اللہ کے محبوب آقا دوجہاں ﷺ نے بہت سی نباتات کو انسان کے لئے مفید ترین قرار دیا ہے۔جیسا کہ کاسنی کے بارے میں ارشادات موجود ہیں کہ یہ جڑی بوٹی اپنے اثرات سے انسان کو بے شمار تکالیف سے بچاتی ہے،اس پر تین احادیث مروی ہیں ۔ایک حدیث میں بیان کیا گیا ہے”کاسنی کا استعمال کرو اور اس کو صاف نہ کرو اس لئے کہ ہر روز اس پر قطرات جنت ٹپکتے رہتے ہیں“۔
دوسری حدیث کے الفاظ ہیں” جس نے کاسنی کھائی اور اسی حالت میں سوگیا تو اس پر جادو اور زہر میں سے کوئی اثر نہیں کرے گا“۔
تیسری حدیث ہے”کاسنی کے پتوں میں سے کوئی پتہ نہیں ہے جس پر قطرات جنت نہ گرتے ہوں“ کاسنی کو عربی میں ھندبا کہتے ہیں۔طب نبوی طب یونانی اور آیوویدک میں یہ یکساں مقبول ہے تو جدید میڈیکل میں اسکے اجزا سے ادویات تیار کی جاتی ہیں۔طب میں کاسنی کی ادویات عرق کاسنی ،شربت کاسنی،شربت بزوری،شربت دینار کے نام سے بہت معروف ہیں۔
اطبا بیان کرتے ہیں کہ کاسنی کا مزاج موسم سرما میں سرد تر اور موسم گرما میں گرم خشک ہوجاتا ہے،ربیع خریف کے موسم میں معتدل رہتا ہے۔ معدہ کے لئے عمدہ ہے تاہم یہ قبض آور ہے ، نقرس کی بیماری کے لئے مفید ہے ۔اگر بچھو کے ڈنک زدہ مقام پر اسکے پتے اور جڑ کا ضماد کیا جائے تو سوزش جاتی رہتی ہے۔ اسکا شربت جگر میں پیدا ہونے والے سدوں کو کھول دیتا ، گردے کے فعل کو درست کرتا ہے۔ اس کو بغیر دھلے اور صاف کئے بغیر کھانا بہتر ہے‘اس لئے کہ اگر اس کو دھو کر صاف کردیا جائے گا تو اس کی قوت ختم ہوجاتی ہے۔ اطبا کے مطابق اس میں ایک تریاقی قوت ہوتی۔جو ہر قسم کے زہر پر اثر انداز ہوتی ہے۔
کاسنی کی ادویہ سے ورم، یرقان کا علاج کیا جاتا ہے۔ جبکہ دل کی دھڑکن اور دمہ کے لئے انتہائی مفید جڑی بوٹی ہے،دمہ کے مریض اگر گاجر، اجمود اور کاسنی کے جوس ملا کر نوش کریںتو دمہ میں افاقہ ہوتا ہے۔ تاہم بہتر رزلٹ کے لئے نشاستہ دار غذائیں اور دودھ ترک کرنا ہوگا۔ خون کی کمی کے مرض میں مبتلا افراد کاسنی کو اجمود اور اجوائین کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو صحت مند خون پیدا ہوگا۔