آپ کی ٹانگ میں درد رہتاہے تو اسے نظر انداز نہ کریں،آگاہی حاصل کریں اور محفوظ رہیں

آپ کی ٹانگ میں درد رہتاہے تو اسے نظر انداز نہ کریں،آگاہی حاصل کریں اور ...
آپ کی ٹانگ میں درد رہتاہے تو اسے نظر انداز نہ کریں،آگاہی حاصل کریں اور محفوظ رہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ کو ٹانگ میں کسی حصے میں درد رہتا ہے تو اسے معمولی سمجھتے ہوئے نظر انداز مت کریں بلکہ اس کی وجہ جانئے اور اس کا علاج کروائیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ٹانگ میں درد ایک خطرناک علامت ہے اور یہ Peripheral Arterial Disease (PAD)بھی ہوسکتی ہے جس میں خون کی گردش متاثر ہوتی ہے ۔یہ ایک شریانی نظام کی خرابی کی بیماری ہے جس میں جسم کے مختلف اعضاءکو خون کی سپلائی متاثر ہوتی ہے اور جسم میں درد شروع ہوجاتی ہے۔

مزیدپڑھیں:گرمی کی شد ت کو کم کرنے کیلئے وہ قدرتی مشروب جو آپ کو ضرور پینا چاہیے
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہر ٹانگ کی درد PADنہیں ہوتی لیکن اکثر کیسز میں دیکھا گیا ہے کہ لوگوں نے اس درد کو نظر انداز کیا لیکن بعد میں انہیں اس بات کی بھاری قیمت چکانا پڑی۔اس کی وجہ ڈاکٹرز یہ بتاتے ہیں کہ ہماری شریانوں میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے تو خون کی نالیاں تنگ ہوجاتی ہیں اور جسم کے مختلف حصوں بالخصوص ٹانگ میں درد شروع ہوجاتی ہے۔
اس بیماری کی ایک بڑی علامت یہ بھی ہے کہ جب آپ واک شروع کریں تو ساتھ ہی آپ کی چوکلے یا پنڈلیوں میں درد شروع ہوجاتا ہے اور جب آپ واک ختم کردیں تو یہ درد بھی خود بخود ٹھیک ہوجائے گی۔ایک برطانوی ماہر کا کہنا ہے کہ اس درد کی وجہ تمباکو نوشی،ذہنی تناﺅ،ذیابیطس اور کولیسٹرول کی زیادتی ہے لہذا کبھی بھی اس درد کو معمولی نہ سمجھیں اور فوراًاپنا علاج کروائیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -