وہ ایک قسم کے لوگ جنہیں کبھی بھی ایڈز نہیں ہوسکتا، یہ کیسے ممکن ہے؟ سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ جان کر آپ بھی خدا کی قدرت پر دنگ رہ جائیں گے

وہ ایک قسم کے لوگ جنہیں کبھی بھی ایڈز نہیں ہوسکتا، یہ کیسے ممکن ہے؟ ...
وہ ایک قسم کے لوگ جنہیں کبھی بھی ایڈز نہیں ہوسکتا، یہ کیسے ممکن ہے؟ سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ جان کر آپ بھی خدا کی قدرت پر دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(نیوزڈیسک) ایڈز ایک خطرناک مرض ہے اور ایچ آئی وی میں مبتلا افراد کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ ایسے لوگ ایڈز کا شکار ہوجاتے ہیں اور مدافعتی نظام کے ناکارہ ہونے سے ان کی موت یقینی ہوتی ہے۔تاہم بطور مسلمان ہم جانتے ہیں کہ اللہ نے کوئی ایسی بیماری پیدا نہیں کی جس کا علاج پہلے نہ بنایا ہو۔اب ماہرین بھی اس بات کو مان گئے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو انٹی وائرل ادویات کے استعمال کے بغیر بھی ایڈز کا شکار نہیں ہوتے۔
پیرس کے انسٹیٹیوٹ پاسچر اورفرانس کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے سائنسدانوں نے اس بات پر دقیق تحقیق کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے مریضوں کو ’ایچ آئی وی کنٹرول‘کا نام دیا گیا ہے اور ان کی تعداد اس وقت انتہائی کم ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے ایچ آئی وی کے مریضوں کے مدافعتی نظام میں CD4+ Tسیلز کی موجودگی کی وجہ سے مریض کے اندر ایسی تبدیلی آتی ہے کہ وہ ایڈز سے بچ جاتا ہے۔تحقیق کار لیزا چکربرتی کا کہنا ہے کہ اس وقت صرف 0.5فیصد ایچ آئی وی کے مریضوں میں یہ استطاعت موجود ہے کہ ان کے جسم میں CD4+ Tکی وجہ سے وہ ایڈز سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ان ٹی سیلز کی وجہ سے انسان میں مثبت تبدیلی آتی ہے۔اپنی تحقیق میں ماہرین نے فرانس میں مریضوں کا مطالعہ کیااور یہ دیکھا کہ ان کے مدافعتی نظام میں اوپر بتائے گئے مالیکیولز کی وجہ سے ایڈز نہیں بنی یعنی اس موذی مرض کے علاج میں مستقبل میں کامیابی مل سکے گی۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی کے مریضوں میں ان ٹی سیلز کی مقدار بڑھا کر انہیں ایڈز سے بچایا جاسکے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -