دودھ میں لہسن ڈال کر پینے کا ایسا فائدہ ہوتا ہے کہ جان کر رات کو سونے سے پہلے یہ مشروب ضرور پئیں گے
نیویارک(نیوزڈیسک) دودھ قدرت کی ایک انمول نعمت ہے،اس میں موجود وٹامن ڈی، کیلشیم اور دیگر وٹامنز کی وجہ سے جسم کو متواز توانائی ملتی ہے ۔بالکل اسی طرح لہسن میں اللہ نے کئی بیماریوں جیسے دل کے امراض وغیرہ کا علاج رکھا ہے۔اگران دونو ں اجزاء کو ملاکر استعمال کیا جائے تو انسان دمے،نمونیا، بانجھ پن، دل کے امراض، جوڑوں کا درد، بے خوابی، کھانسی، ٹی بی، کولیسٹرول اور معدے کے امراض سے بچ جاتا ہے۔آئیے آپ کو اس کے استعمال کا طریقہ بتاتے ہیں:
اجزاء
پیسی ہوئی لہسن کی توڑیاں10عدد
دودھ، آدھ لیٹر
پانی 250ملی لیٹر
چینی دو سے تین چائے کے چمچ
بنانے کا طریقہ
دودھ اور پانی کو ایک ساس پین میں ڈالیں،اب اس میں لہسن ڈالیں اور اسے چولہے پر رکھ کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔جب یہ مشروب مقدار میں آدھا رہ جائے تو اسے چوہے سے اتار کر چینی ڈال کر پی لیں۔رات کو سونے سے پہلے پینے سے آپ کو اس کا دوگنا فائدہ ہوگااور اوپر بتائی گئی بیماریوں سے محفوظ رہنے میں مدد ملے گی۔