خیبر ایجنسی میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آ گئے
خیبر ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ادارہ صحت نے مزید دو بچوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد اس سال پاکستان میں سامنے آنے والے کیسوں کی تعداد 212 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیو وائرس کی تصدیق ایک سالہ اور ڈھائی سالہ بچوں میں ہوئی ہےجن کے نام مافیہ اور عادل بتائے گئے ہیں۔