محکمہ صحت پنجاب کے زیراہتمام ہیلتھ ویک،اعدادو شمار جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب کے ز یراہتمام لگنے والے ہیلتھ ویک کے اعداد و شمار جاری کر دئیے گئے۔
فیس بک نے ایک نئے ’’ فیچرسیٹس ‘‘کی آزمائش شروع کر دی
محکمے کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سکریننگ کے د وران40ہزار739افراد میں ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص ہوئی،اس مقصد کے لئے ایک لاکھ95 ہزار507 افراد کی اسکریننگ کی گئی تھی۔ہیپاٹائٹس بی کی تشخیص کیلیے2لاکھ 28 ہزار 795 افراد کے نمونے لیے گئے تھے،جن میں سے 7450افراد میں ہیپاٹائٹس بی کی تشخیص ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ایچ آئی وی کی تشخیص کیلیے2لاکھ35ہزار490افراد کی اسکریننگ کی گئی،جن میں سے756افراد میں ایچ آئی وی کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے پنجاب حکومت کے زیراہتمام یہ ویک رواں ماہ 15سے 19اکتوبر تک لگا ،جس میں 438کیمپ لگائے گئے تھے۔