قدرتی چائے کا ہزاروں سال ایسا انوکھانسخہ جو آپ کو موٹاپے سمیت تمام سنگین بیماریوں سے نجات دلادے

قدرتی چائے کا ہزاروں سال ایسا انوکھانسخہ جو آپ کو موٹاپے سمیت تمام سنگین ...
قدرتی چائے کا ہزاروں سال ایسا انوکھانسخہ جو آپ کو موٹاپے سمیت تمام سنگین بیماریوں سے نجات دلادے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)آپ نے زیتون کے فوائد کے بارے میں کئی بار سنا ہوگا لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کے پتوں سے ایک ایسی قدرتی چائے بنا جاسکتی ہے جو موٹاپے سمیت کئی طرح کی خطرناک بیماریوں سے نجات دلانے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔صدیوں سے لوگ اس چائے سے استفادہ حاصل کرتے ہیں اور آپ چاہیں تو اسے آزما سکتے ہیں۔
زیتون کے پتوں میں قدرتی طور پر ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جو زکام،نمونیا،ہیپاٹائٹس ،ملیریا،السر،پیشاب کی انفیکشن اور دیگر خطرناک بیماریوں کے لئے بہت مفید ہیں۔
بنانے کا طریقہ
زیتون کے 15سے 20سوکھے ہوئے پتے لیںاور انہیں300ملی لیٹر پانی میں ڈال کر دوسے تین منٹ تک پکائیں۔اس کے بعد اس پانی کو 10منٹ تک چھوڑ دیں،اس پانی کو شہدیا لیموں میں مکس کریں اور استعمال کریں۔آپ چاہیں تو اس چائے کو ٹھنڈا یا گرم نوش کرسکتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -