حمل کے ابتدائی دنوں میں ماں کو اس چیز کا سامنا ہو تو بچے کے اس دماغی بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ انتہائی زیادہ ہو تا ہے ، سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

حمل کے ابتدائی دنوں میں ماں کو اس چیز کا سامنا ہو تو بچے کے اس دماغی بیماری ...
حمل کے ابتدائی دنوں میں ماں کو اس چیز کا سامنا ہو تو بچے کے اس دماغی بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ انتہائی زیادہ ہو تا ہے ، سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض بچے ’خودفکری‘ (Autism)کے عارضے میں مبتلا ہوتے ہیں۔ وہ اپنی خیالی دنیا میں ہی مگن رہتے ہیں اور اپنے اردگرد موجود لوگوں سے بہتر روابط استوار نہیں کر پاتے۔اس عارضے کی کوئی وجوہات ہو سکتی ہیں تاہم اب سائنسدانوں نے اس کی ایک اورحیران کن وجہ کا انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جو خواتین حمل کے دوران تناسلی کھجلی (Genital Herpes)میں مبتلا ہوتی ہیں ان کے ہاں پیداہونے والے بچے کے خودفکری کی بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات دو گنا زیادہ ہوتے ہیں۔

افغانستان نے پاکستان سے طورخم سرحد کھولنے کا مطالبہ کردیا

اس سے قبل ہونے والی تحقیقات میں بتایا گیا تھا کہ بچے براہ راست اس بیماری سے متاثر ہوتے ہیں اور اس صورت میں خودفکری کا لاحق ہونا جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم امریکہ اور ناروے کے سائنسدانوں کی اس نئی مشترکہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ”ماں کا مدافعتی نظام تناسلی کھجلی کے خلاف مزاحمت کرتا ہے جس کے ردعمل میں پیٹ میں موجود بچے کی عصبی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔بالخصوص لڑکے اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔“
تحقیقاتی ٹیم کی رکن سائنسدان ڈاکٹر ملیڈا مہیک کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ ماں کا مدافعتی نظام HSV-2 کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کرتا ہے جس سے پیٹ میں موجود بچے کے مرکزی عصبی نظام کی نمو پر انتہائی مہلک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہی منفی اثرات بچے میں ’خود فکری‘ کو جنم دیتے ہیں۔“ واضح رہے کہ تناسلی کھجلی عام پائی جانے والے وبائی بیماری ہے جو جنسی عمل کے ذریعے پھیل سکتی ہے۔ یہ ایچ ایس وی نامی وائرس سے جنم لیتی ہے اور ناقابل علاج ہے۔ ایچ ایس وی وائرس جسم کے عصبی خلیوں میں ہمیشہ موجود رہتا ہے لیکن علاج سے اس کے حملوں میں کمی لائی جا سکتی ہے۔اس بیماری کی صورت میں پوشیدہ اعضاءاور قریبی حصوں پر سرخ دانے نکل آتے ہیں، کھجلی ہوتی ہے اور جسم میں کھچاﺅ رہتا ہے۔ ٹانگوں میں درد، فلو اور بخار وغیرہ بھی اس کی علامات میں شامل ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -